وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت خزانہ مرکزی بجٹ 2022 کے اعلانات پر عمل آوری کو تیز کرنے کے لیے ’ ترقی اورآرزو مندانہ معیشت کے لیے مالی فراہمی ‘کے موضوع پر بجٹ بعد ویبینار کا انعقاد کرے گی


وزیر اعظم 8 مارچ 2022 بروز منگل مکمل افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

16 وزارتیں، نیتی آیوگ، صلاحیت سازی کمیشن، ریاستی حکومتیں، ریگولیٹرز، صنعتی ادارے اور سرمایہ کار 5 الگ الگ اجلاس میں شرکت کریں گے

Posted On: 06 MAR 2022 4:37PM by PIB Delhi

بجٹ کے اعلانات کے موثر اور تیزی سے نفاذ کو آسان بنانے کے لیے، بھارتی حکومت  مختلف کلیدی شعبوں میں ویبنارز کی  ایک سیریز  منعقد کر رہی ہے۔ اس کا  مقصد یہ ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ غوروخوض کیا جائے اور مختلف شعبوں کے تحت مختلف امورپر عمل درآمد کی طرف آگے بڑھنے کی حکمت عملی  کی نشاندہی کی جائے۔

 اس سیریز  کے ایک حصے کے طور پر، 8 مارچ، 2022 بروز منگل بھارتی حکومت کی  وزارت خزانہ کی طرف سے ’ ترقی اور آرزومندانہ  معیشت کے لیے مالی فراہمی ‘ کے عنوان سے  بجٹ بعد  ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 

 

اعلیٰ سطح پر شرکت میں، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی افتتاحی اجلاس کے دوران ایک خصوصی خطبہ دیں گے۔ ویبینار میں 16 وزارتیں، نیتی آیوگ، صلاحیت سازی کمیشن اور ریاستی حکومتیں شرکت کریں گی ۔ اس میں ریگولیٹرز جیسے آربی آئی ،ایس ای بی آئی، آئی ایف ایس سی اے ،آئی آر ڈی اے آئی ،این اے بی اے آر ڈی ، گفٹ سٹی ،صنعتی ایسوسی ایشنز اور سبجیکٹ میٹر کے ماہرین/سرمایہ کار برادری بھی  شرکت کرےگی۔

ویبینار میں مندرجہ ذیل موضوعات  پر پانچ الگ الگ اجلاس  ہوں گے:

  1. انفراسٹرکچر کی فنانسنگ
  2. زیادہ  روزگار کی صلاحیت کے حامل شعبوں کو مالی فراہمی
  3. انفراسٹرکچر کے سہولت کار کا قیام
  4. بینکنگ اور فنانس کے لیے ڈیجیٹل مواقع کو تلاش کرنا
  5. آب و ہوا اور پائیدار فنانس اورنئے  وترقی پانےوالے شعبوں  کے لیے مالی فراہمی

ویبینار کے ذریعے، وزارت خزانہ رفتار کو تیز کرنے اور موضوعات کے ایجنڈے کے حصول  کے طریقوں کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کرنا چاہتی  ہے۔ فریقین  کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ترقی کی اصلاحات کے موثر نفاذ کے لیے ایک کارروائی کے منصوبہ  کو متحرک کیا جائے گا۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2284)



(Release ID: 1803393) Visitor Counter : 151