سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے گجرات کے کیوڑیا میں واقع ٹینٹ سٹی میں دوروزہ سینسیٹائزیشن ورکشاپ (4 مارچ سے 5 مارچ 2022) سے خطاب کیا


اس ورکشاپ میں معذوروں (پی ڈبلیو ڈی) کو اصل دھارے میں لانے کے لئے چلائی جارہی متعدد اسکیموں، پروگراموں اور اقدامات کو اجاگر کیا گیا

پائیدار شمولیت پر مبنی ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے سلسلے میں دویانگ جنوں کے لئے عوام کے درمیان دوستانہ برتاؤ کو فروغ دینے کے لئے سرگرم تدابیر کرنا ضروری ہے: ڈاکٹر وریندر کمار

Posted On: 05 MAR 2022 7:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  5/مارچ 2022 ۔ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے دوروزہ سینسیٹائزیشن ورکشاپ سے خطاب کیا۔ اس کا اختتام آج گجرات کے کیوڑیا (ایکتا نگر) میں ہوا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد معذوروں کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمہ اور دویانگ جنوں کے لئے چیف کمشنر کے دفتر میں مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس ورکشاپ میں معذوروں کو بااختیار بنانے کے محکمہ کے سکریٹری بھی موجود تھے۔

مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں نے معذوروں (پی ڈبلیو ڈی) کو بااختیار بنانے کے لئے بہترین طور طریقوں کی نمائش کرنے والے پرزنٹیشن دیئے۔ ان میں ہریانہ، پنجاب، گجرات، آندھرا پردیش، گوا، اترپردیش، کیرالہ، تمل ناڈو، ناگالینڈ، چنڈی گڑھ، تلنگانہ، لداخ، راجستھان شامل ہیں۔ ان ریاستوں نے معذوروں کو اصل دھارے میں لانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے شروع کی گئی اپنی اسکیموں، پروگراموں اور متعدد اقدامات کو اجاگر کیا۔

نرمدا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اسمائل پروگرام کے نفاذ میں ان کے ذریعے کی گئی کارروائیوں اور بے گھروں، خواجہ سراؤں، بھکاریوں، بزرگوں اور دویانگ جنوں کو اصل دھارے میں لانے کے لئے ان کی پہل ’’نو دھار نو آدھار‘‘ کو اجاگر کیا۔

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے اپنی اختتامی تقریر میں دویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے دویانگ جنوں کے حقوق کے تئیں بیداری میں اضافہ کرنے اور ان کے حقوق کو رو بہ عمل لانے کے لئے مختلف سطحوں پر کئے جارہے اقدامات کے بارے میں معلومات میں اضافہ کی خاطر تشہیر اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں کو توسیع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے یہ درخواست بھی کی کہ مؤثر اور پائیدار شمولیت پر مبنی ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ریاستی افسران کو دویانگ جنوں کے تعلق سے عوام کے درمیان ایک دوستانہ فکر پروان چڑھانے کے لئے سرگرم تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2265

 



(Release ID: 1803278) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu