وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت سُلبھ انٹرنیشنل کے تعاون سے کل ’’ سوچھ گرہہ: سوچھتا اور سوادھینتا  کی تقریب ‘‘ کا انعقاد کرے گی


’سوچھتا، سوادھینتا اور سُلبھ‘ پر توجہ کے ساتھ عوامی بیداری کی حوصلہ افزائی کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے

Posted On: 04 MAR 2022 5:49PM by PIB Delhi

وزارت  ثقافت ، جل شکتی کی وزارت اور ہاوسنگ  اور شہری امور کی وزارت سُلبھ انٹرنیشنل کے اشتراک سے کل نئی دلّی میں ’سوچھتا، سوادھینتا اور سُلبھ ‘ کے بنیادی نظریہ کے ساتھ عوامی بیداری کی حوصلہ افزائی کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام ’’سوچھ گرہہ‘‘ پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔

اس پروگرام کا انعقاد دو سیشنز میں  کیا جائے گا۔ پہلے سیشن میں سماجی اصلاح اور حقوق  انسانی  تحریک سلبھ سینی ٹیشن کے بانی ڈاکٹر بندیشور پاٹھک  حاضرین  سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ہریدوار میں واقع پتنجلییوگ پیٹھ کے یوگ گرو بابا رام دیو بھی ورچوئل طریقہ سے حاضرین سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر رچرڈ پیس، پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ، محترمہ اوشا چومر سمیت کئیممتاز شخصیات اور مہمان بھیحصہ لیں گے، جنہوں نے اس شعبے میںتعاون کیا ہے۔

اس موقع پر فلم امرت مہوتسو فلم  کی ایک خصوصی اسکریننگ بھی ہوگی۔ اس پروگرام میں سوچھتا، سوادھینتا اور سُلبھ میں اضافہ کرنے کے لئے  ایک گانےاور فلم کی نمائش کے ساتھ ساتھ نئے خیالات اورتدابیر پر ایک پینل مباحثہ بھی ہوا۔

'ایک شام سُر، تال اور سوچتھا کے نام' کے موضوع پر مبنی شام کے سیشنسےمہمان خصوصی جناب وجے گوئل خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سشمیتا جھا سرسوتی ستوتیپیش کریں گی۔

پروگرام میں دھرو- سنسکرت بینڈ کی پرفارمنس بھی نظر آئے گی۔ یہ دنیا کا  ایساواحد میوزک بینڈ ہے جو سنسکرت زبان میں ویدک گان  اور  استروت گان کی بھارت  کی سب سے پرانی روایت پر مبنی ہے۔ شام کو بھارت کی معروف پرکیوسنسٹ پنڈتا انورادھا پال اور سوفور میوزک گروپ  کے ذریعہ  موسیقی سے لبریز پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ، جو بھارتی لوک  گیت،  صوفی، قوالی،ہندوستانی اور کرناٹک کلاسیکی موسیقیکے حیرت انگیز امتزاج  کو پیش کرتا ہے ۔

 

************

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:2239)


(Release ID: 1803099) Visitor Counter : 212


Read this release in: English , Hindi , Tamil