شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ’وِد لوَ فرام نارتھ ایسٹ‘ فوٹوگرافی اینڈ ویڈیوگرافی مسابقہ کے فاتحین کے ساتھ ورچول طریقے سے بات چیت کی
Posted On:
04 MAR 2022 6:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4/مارچ 2022 ۔ بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے تناظر میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر مواصلات پر مبنی متعدد مہم چلارہی ہے۔ حال ہی میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سوشل میڈیا چینلوں پر ’وِد لوَ فرام نارتھ ایسٹ‘ فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی مسابقے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ مہم 27 دسمبر 2021 کو شروع ہوئی اور 27 جنوری 2022 کو اس کا اختتام ہوا۔
اس مسابقے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان یکم مارچ 2022 کو کیا گیا۔
مسابقے کے فاتحین کے نام حسب ذیل ہیں:
- محترمہ بسندھرا پول چودھری، آسام – رینک اوّل
- جناب ویبھو گرگ، اترپردیش – رینک دوئم
- نانگیا کارا سوئیر، 25، میگھالیہ – رینک سوئم
- جناب سووک منڈل، آسام – رینک چہارم
- جناب سنجے سرکار، مغربی بنگال – رینک پنجم
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے 2 مارچ 2022 کو مسابقے کے فاتحین کے ساتھ گفت و شنید کی اور انھیں ان کی کامیابی پر مبارک باد دی۔ جناب ریڈی نے ان سے مستقبل میں ایسے مسابقوں میں سرگرم طریقے پر حصہ لینے اور شمال مشرقی خطے میں ترقی کا علم بردار بننے کی بھی درخواست کی۔
متعلقہ لنک حسب ذیل ہیں:
دیگر لنک (Other Links):
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 2247
(Release ID: 1803044)
Visitor Counter : 170