وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے ای او ایس 04 میں کام آنے والے ایم ایم آئی سیز تیار کئے

Posted On: 04 MAR 2022 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4/مارچ 2022 ۔ دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے مونولیتھک مائیکروویو انٹیگریٹڈ سرکٹس (ایم ایم آئی سیز) تیار کیا ہے جسے ای او ایس 04 کے راڈار امیجنگ سیٹیلائٹ ماڈیولس میں استعمال کیا گیا ہے، جسے اسرو نے 14 فروری 2022 کو لانچ کیا تھا۔ متعدد مونولیتھک مائیکروویو انٹیگریٹڈ سرکٹس (ایم ایم آئی سی) ڈی آر ڈی او کے سالڈ اسٹیٹ فزکس لیباریٹری (ایس ایس پی ایل) اور ڈی آر ڈی او کے جیلیم آرسینائڈ اِنیبلنگ ٹیکنالوجی سینٹر (جی اے ای ٹی ای سی) فاؤنڈری میں ڈیزائن / ڈیولپ اور پروڈیوز کیے گئے تھے۔

راڈار امیجنگ کے لئے پے لوڈ میں استعمال کئے گئے ٹی آر – ماڈیولس کو ان ایم ایم آئی سیز کا استعمال کرکے تیار کیا گیا تھا۔ متعدد خلائی مشنوں کے لئے جی اے ای ٹی ای سی فاؤنڈری میں 30000 سے زیادہ ماڈیولس تیار کئے گئے ہیں۔ یہ صنعتی شراکت داروں کے تعاون سے بھارت سرکار کے دو ایڈوانس ٹیکنالوجی محکموں کے درمیان شراکت داری پر مبنی حصول یابی کی ایک مثال ہے۔ دیس میں ہی ڈیزائن اور ڈیولپ کئے گئے ایم ایم آئی سیز کا استعمال آتم نربھر بھارت کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2245

 



(Release ID: 1803003) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Tamil