جل شکتی وزارت
این ایم سی جی نے گنگا کے احیاء کے لئے غیر معمولی کام سر انجام دینے کے صلے میں ’اسپیشل جیوری ایوارڈ ‘حاصل کیا
جیوری ’’ پانی کے بندوبست میں ایک مثالی تبدیلی لانے کے لیے،یہاں تک کہ گنگا کے احیاءکی اس کی کوششوں کے بارے میں این ایم سی جی کےاس انتہائی اہم کام میں مصروف ہونے کا اعتراف کرتی ہے
Posted On:
03 MAR 2022 6:57PM by PIB Delhi
صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کو 2 سے 3 مارچ 2022 کو ورچوئل طور پر منعقد ہونے والے 7ویں انڈیا انڈسٹری واٹر کانکلیو اورایف آئی سی سی آئی(فکّی) آبی ایوارڈز کے 9ویں ایڈیشن میں ’اسپیشل جیوری ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
ایف آئی سی سی آئی(فکّی)آبی ایوارڈز کی ممتاز جیوری جس میں ممتاز افراد جیسے شیو نادر یونیورسٹی کے ممتا ز پروفیسر ڈاکٹر مہر شاہ، اورجیوری کے صدر پروفیسر اے کے گوسائن، آئی آئی ٹی دہلی سول انجینئرنگ کے محکمے کے پروفیسر ڈاکٹر ہمانشو کلکرنی، ایڈوانسڈ سینٹر فار واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ (اے سی ڈبلیو اے ڈی اے ایم) کے ٹرسٹی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب وی کے مادھون، واٹر ایڈ انڈیا کے چیف ایگزیکٹونے گنگا کے احیاء میں این ایم سی جی کام کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
جیوری اس بات کی متمنی ہے کہ اس اہم کام کو جس میں این ایم سی جی مصروف عمل ہے اس کی اہمیت کے پیش نظر اس کا باقاعدہ اعتراف کیا جائے جس کا مقصد آبی انتظام کے معاملے میں ایک مثالی تبدیلی کوبھی رواج دینا ہے، گنگا کے احیاء کے کام میں بھی یہ لوگ کوشاں ہیں ۔ جیوری اس بات کااصرار کرنا چاہے گی کہ مستقبل میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کام میں عوامی شراکتداری بنیادی حیثیت رکھتی ہے تاکہ گنگا کے اطراف میں اسے جن آندولن یعنی عوامی تحریک کی شکل دی جاسکے اور تمام محکموں اور ایجنسیوں کو یکجا کرکے افسروں کو توجہ مرکوز کرنے پر مائل کیا جاسکے۔ یہ وہی ایجنسیاں ہیں جن کی کوشش دریائے گنگا کے احیاء کے لئے درکار ہیں اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ دریا کے احیاء کے لئے اسکے مکمل دریائی طاس پر احاطہ کرنا ہوگا ۔ساتھ ہی ساتھ اس کے باہم طور پر مربوط آبی اور معیشت حیوانات کے نظام کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا اور یہ کام دریا کے اہم حصے سے ہی متعلق نہیں ہے بلکہ اس میں دریا میں آکر ملنے والی معاون ندیوں کی دھار اور ان کے طاس کے علاقے شامل ہیں انہیں بھی صاف ستھرا بنانا ہوگا کیونکہ یہی دریا اور پانی اس ندی کے مجموعی پانی کو صاف و شفاف بنانے میں اہم کردا رادا کرتے ہیں۔
توصیفی سند میں مکمل گنگا طاس کے احیاء کے کام کی پیچیدگی اور وقت کا ذکر کیا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ مختلف النوع شراکت داروں خصوصاً وہ افراد جو دریا سے کسی نہ کسی شکل میں مربوط ہیں اور انکا یہ ارتباط کسی نہ کسی شکل میں این ایم سی جی کے طریقہ کار کی بنیاد ہے اور اس سلسلے میں ان کے شامل کئے جانے کی اہمیت کو اجا گر کیا گیا ہے۔
*************
ش ح ۔ ش ر۔ م ش
U. No.2216
(Release ID: 1802911)
Visitor Counter : 166