وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے دفاعی حصولیابی کے طریقہ کار 2020 کے میک-I  (سرکاری فنڈ والے ) زمرے کے تحت چار پروجیکٹو اور میک-II (صنعتی فنڈ والے) زمرے کے  تحت پانچ  پروجیکٹوں کو اصولی طور پر منظوری دی

Posted On: 03 MAR 2022 1:39PM by PIB Delhi

’آتم نربھارتا‘ کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل  کے مطابق عمل کرتے ہوئے  وزارت دفاع نے ایک مثالی قدم اٹھاتے ہوئے دفاعی حصولیابی کے طریقہ کار  2020کے میک-1 زمرے کے تحت ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ کے لیے بھارتی صنعت کو چار پروجیکٹوں کی  پیش کش کی ہے۔ صنعت کو ان پروجیکٹوں کے نمونہ  ڈیولپمنٹ کے لیے مالی امداد فراہم کرائی جائے گی۔ وزارت دفاع کی کولیجیٹ کمیٹی نے ’ اصولی طور پر جن پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، وہ درج ذیل ہیں:

  • بھارتی  فضائیہ: انڈین سیکورٹی پروٹوکول والے  مواصلاتی  آلات (راؤٹرز، سوئچز، انکرپٹرز،  وی او آئی پی  فون اور ان کے سافٹ ویئر)
  • بھارتی فضائیہ: گراؤنڈ بیسڈ سسٹم سمیت ایئر بورن الیکٹرو آپٹیکل پوڈ
  • بھارتی فضائیہ: ایئر بورن اسٹینڈ آف جیمر
  • بھارتی فوج: انڈین لائٹ ٹینک

صنعت موافق ڈی اے پی 2020 کے آغاز سے پہلی بھارتی صنعت کو لائٹ ٹینک اور بار انڈین  سیکورٹی پروٹوکول والے مواصلاتی آلات  تیار کرنے  کے اہم کام  میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  صنعتی فنڈ والے  میک ۔II طریقہ کار کے تحت درج ذیل پانچ  پروجیکٹوں کے لئے بھی اصولی منظوری  دی گئی ہے۔

  • بھارتی  فضائیہ: اپاچی ہیلی کاپٹر کے لیے فل موشن سیمولیٹر
  • بھارتی  فضائیہ: چنوک ہیلی کاپٹر کے لیے فل موشن سیمو لیٹر
  • بھارتی  فضائیہ:  ایئر کرافٹ مینٹی نینس کے لئے  ویئرایبل  روبوٹک اکوپمنٹ
  • بھارتی فوج:میکانائزڈ فورسز کے لئے انٹیگریٹیڈ  سرویلانس  اور  ٹارگیٹنگ سسٹم
  • بھارتی فوج:  آٹونومس کومبیٹ وہیکل

’میک-II‘ زمرہ کے تحت پروجیکٹوں میں آلات/سسٹم/پلیٹ فارم یا ان کی اپ گریڈیشن یا ان کے ذیلی سسٹم/ ذیلی اسمبلی/ اسمبلیوں/ پروزوں کا  پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ شامل ہے، جو کہ بنیادی طور پر درآمدی متبادل/ اختراعی حل کے لیے کیا جائے گا  جس کے لیے کوئی  سرکاری  فنڈ ​​فراہم نہیں کرایا جائے گا۔

مقامی طور پر  ملک میں ان پروجیکٹوں کو تیار کئے جانے  سے بھارتی دفاعی صنعت کی ڈیزائن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور بھارت  کو ان ٹیکنالوجیز میں ایک ڈیزائن لیڈر کی پوزیشن میں لانے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2197


(Release ID: 1802739) Visitor Counter : 204