وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس کی ایک بڑے ٹیلی کام گروپ کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی
Posted On:
03 MAR 2022 2:30PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے 15.02.2022 کو ٹیلی کام مصنوعات کی تقسیم اور کیپٹیو سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ خدمات فراہم کرنے والے ایک کثیرملکی گروپ کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ اس گروپ کی بنیادی شیئر ہولڈنگ پڑوسی ملک کے غیر ملکی ادارے کے پاس ہے۔ تلاشی مہم دہلی، گروگرام اور بنگلورو میں پھیلے ہوئے گروپ کے کاروباری دفاتر کے ساتھ ساتھ گروپ کے اہم عہدیداروں کی رہائش گاہوں میں چلائی گئی۔
تلاشی کی کارروائیوں سے پتہ چلاہے کہ اس گروپ نے بھارت سے باہر اپنی متعلقہ پارٹیوں سے تکنیکی خدمات کے حصول کے مقابلے میں زیادہ ادائیگیاں کی ہیں۔ تشخیص کرنے والی کمپنی مذکورہ تکنیکی خدمات حاصل کرنے کی حقیقت کا جواز پیش نہیں کر سکی جس کے بدلے اس نے ادائیگی کی ہے اور مزید یہ کہ اس پر غور کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ ایسی خدمات حاصل کرنے پر پانچ سال کی مدت میں اس طرح کی خدمات حاصل کرنے کے لیے تشخیصی کمپنی نے 129 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
تلاشی کے دوران، یہ پتہ چلا کہ تشخیصی گروپ نے حالیہ مالی برسوں میں اپنی متعلقہ پارٹی کو رائلٹی کے لیے اپنی اکاؤنٹس بک میں 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ڈیبٹ کی ہے۔ اس طرح کے اخراجات برانڈ کے استعمال اور تکنیکی معلومات سے متعلق بالواسطہ اثاثوں کے استعمال کے لیے کیے جاتے ہیں۔ تلاشی کے دوران یہ گروپ اس طرح کی خدمات/تکنیکی معلومات کے حصول یا اس طرح کے دعوے کے لیے رائلٹی کی شرح کی مقدار کی بنیاد کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ نتیجے کے طور پر خدمات کی فراہمی اور اس طرح کی رائلٹی کی ادائیگی انتہائی مشکوک اور پہلی نظر میں، موجودہ انکم ٹیکس قانون کے مطابق کاروباری اخراجات کے طور پر ناقابل قبول ہو جاتی ہے۔
تلاشی کے دوران جمع کیے گئے شواہد اور ریکارڈ کیے گئے بیانات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ خدمات فراہم کرنے میں مصروف گروپ اداروں میں سے ایک متعلقہ فریقوں سے کم نیٹ مارجن لے رہا ہے اور آپریشن ’ لو اینڈ نوعیت‘ کا ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ تاہم، تحقیقات کے دوران جمع ہونے والے شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ادارہ اعلیٰ سطح کی اہم خدمات/آپریشنز فراہم کر رہا ہے۔ اس طرح سے 400 کروڑ روپے کی آمدنی چھپانے کا پتہ چلا ہے۔
تلاشی کی کارروائی سے مزید یہ بات سامنے آئی کہ اس گروپ نے بھارت میں اپنی قابل ٹیکس آمدنی کو کم کرنے کے لیے اپنی اکاؤنٹس بک میں جعلسازی کی ہے اور اس مقصد سے اخراجات کے لیے مختلف طرح کے ضابطے وضع کرکے جیسے متروک ہونے کے پرویژنس ، وارنٹی کے پرویژن، مشتبہ قرض اور پیشگی رقم وغیرہ کا سہارا لیا گیا ہے، جن کی سائنسی/مالی معقولیت بہت کم یا نہیں ہے۔ تحقیقات کے دوران، گروپ اس طرح کے دعووں کے لیے کوئی ٹھوس اور مناسب جواز فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:2192)
(Release ID: 1802716)
Visitor Counter : 191