اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی کی فروری ماہ میں اب تک کی بہترین کارکردگی

Posted On: 02 MAR 2022 7:54PM by PIB Delhi

 

ملک میں سب سے زیادہ مقدار میں خام  لوہا پیداکرنے والے ادارے  اور فولاد کی وزارت کے تحت ایک سی پی ایس ای ، معدنیات کی ترقی کی قومی کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی سی ) نے ماہ فروری 2022میں 4.31میٹرک ٹن خام لوہے کی پیداوار  اور 3.97میٹرک ٹن خام لوہے کی فروخت کی خبردی ہے ۔ اس طرح گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے پیداوار  میں 11.7فیصد کے اضافے اور فروخت میں 22.2فیصد کے اضافے کی عکاسی ہوتی ہے اوریہ بڑی کان کنی کی تاریخ میں فروری کے کسی بھی مہینے میں خام لوہے کی سب سے زیادہ پیداواراورفروخت ہے ۔

(ملین ٹن میں )

 

2021

2022

فیصد تک

فروری میں پیداوار

3.86

4.31

11.7%

فروری میں فروخت

3.25

3.97

22.2%

ماہ فروری تک پیداوار(11مہینے )

29.52

37.18

26%

فروری تک فروخت (11مہینے )

29.15

36.57

25.5%

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فروری  2022تک مالی سال 22-2021کے پہلے گیارہ مہینے کے لئے خال لوہے کی مجموعی پیداوار 37.18میٹرک ٹن  اورفروخت 36.57میٹرک  ٹن درج کی گئی ہے ۔ اس طرح گزشٹہ برس کی اسی مدت کے مقابلے خام لوہے کی پیداوار  میں 26فیصد کااضافہ اور فروخت میں 25.5کا اضافہ درج کیاگیاہے اور اس طرح این ایم ڈی سی کی گیارہ مہینے میں یہ اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ہے ۔

ایک اوربہترین متاثرکن کارکردگی کے لئے این ایم ڈی سی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ، این ایم ڈی سی کے چیئرمین ومنیجنگ ڈائریکٹرجناب  سمیت ایب نے کہا:‘‘اس ماہ ایک زبردست کارکردگی کے مظاہرے کے ساتھ ، این ایم ڈی سی کی ، لوہے  اور فولاد کے شعبے مٰں ایک اہم ادارے کی حیثیت قائم ہے اوریہ کامیابی کمپنی کے سبھی متعلق فریقوں اورشراکت داروں کو معنون ہے ۔ اس زبردست کارکردگی سے ترقی کے راستے پربرقرار رہنے سے متعلق ہمارے عزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔

*****

ش ح ۔ع م ۔ ع آ

U-2179


(Release ID: 1802613) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi