الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ٹیکنالوجی سے فعال ترقی سے متعلق بجٹ ویبینار
برقیات اور اطلاعات کی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ساتھ اسٹارٹ اپس اور ڈیپ ٹیک کو توانائی بخشنے اور ہندوستان کو ڈیٹا سینٹر اور کلاؤڈ کے لیےعالمی مرکز بنانے پر اجلاس کا اہتمام کیا
وزیر اعظم نے ویبنار سے خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ زندگی میں آسانی کے لئے ٹیکنالوجی کا کس طرح زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے
Posted On:
02 MAR 2022 6:39PM by PIB Delhi
پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کا دفتر حکومت ہند کی کئی سائنسی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مل کر 2 مارچ 2022 کو ‘‘ٹیکنالوجی سے فعال ترقی’’ کے عنوان سے ایک ویبینار کا اہتمام کرے گا۔
وزیر اعظم نے افتتاحی خطاب میں بجٹ کے موضوعات کو مقررہ وقت میں مکمل طور پر نافذ کرنے کے رُخ پر اسٹیک ہولڈروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زندگی کی آسانی کے لئے کس طرح ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت کے لئے 5جی ایکو سسٹم کے روڈ میپ اور پی ایل آئی اسکیموں پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے اسٹیک ہولڈروں کو واضح ہدایت کی کہ وہ عام خدمات میں آپٹیکل فائبر کا استعمال، ای ویسٹ مینجمنٹ، سرکلر اکانومی اور برقی نقل و حرکت کے شعبوں میں عملی تجاویز فراہم کریں۔
وزیر اعظم کے بنیادی سائنسی مشیر جناب کے وجے راگھون نے بھی افتتاحی اجلاس کے دوران ‘سائنس اور ٹیکنالوجی میں آتم نربھر بھارت کی طرف’ عنوان کے تحت ایک مختصرمقالہ پیش کیا۔ افتتاحی اجلاس کے بعد چار موضوعاتی بریک وے سیشن کی قیادت برقیات اور اطلاعات کی ٹیکنالوجی کی وزارت، ٹیلی مواصلاتی محکمے، سائنسی اور صنعتی تحقیق کے شعبے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے نے کی۔
برقیات اور اطلاعات کی وزارت کی جانب سے ‘ایمرجنگ ٹیکنالوجیز فار سسٹین ایبل ڈیولپمن’ کے موضوع پر بریک وے سیشن کا انعقاد کیا گیا اور اس کے ایک حصے کے طور پر، دو مجلسی مباحثے ہوئے۔
’انرجائزنگ اسٹارٹ اپس اینڈ ڈیپ ٹیک وِد ڈیٹا اینڈ اے آئی’ کے عنوان سے مجلسی مباحثے میں ڈاکٹر راجندر کمار، ایڈیشنل سکریٹری،برقیات اور اطلاعات کی وزارت، محترمہ دیبجانی گھوش، صدر نیسکوم، ڈاکٹر اندر گوپال، سی ای او-انڈیا اربن ڈیٹا ایکسچینج-آئی آئی ایس سی بنگلور، جناب شیکر سیوا سبرامنیم، ہیڈ-وادھوانی اے آئی، جناب سری کانت ویلامکانی، شریک۔ بانی فریکٹل تجزیات نے حصہ لیا۔ سیشن کی نظامت جناب ابھیشیک سنگھ نے کی جو برقیات اور اطلاعات کی وزارت میں پی اینڈ سی ای او، این ای جی ڈی ہیں۔پینل نے ڈیزائن کے اصول تجویز کئے (جو اختراعی، جامع اور محفوظ ہیں )دس ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری (اے آئی کے استعمال کے کیسز میں پانچ ہزار کروڑ روپے سرمایہ کاری اور ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس میں پانچ ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری)، 5 ملین روزگار کے نئے مواقع (ہنرمندی اور دوبارہ مہارت کے ذریعے ) ڈیٹا ایکسچینج، اے آئی کو اپنانے کا طریقہ، ڈیٹا پالیسی سپورٹ (ڈیٹا گورننس فریم ورک کے لیے، ڈیٹا شیئرنگ کلچر، اور کوالٹی ڈیٹا کی تیاری) اور اے پی آئی سیتو (آئی ٹی پلوں کے ذریعے مرکزی اور ریاستی سطح کے نظام کے انضمام کے لئے)۔
اس کے بعد 'ڈیٹا سینٹر اور کلاؤڈ کے لئے ہندوستان کو عالمی مرکز بنانے' کے موضوع پر ایک اورمجلسی بحث ہوئی۔ اس میں معزز مقررین نے بھرپور حصہ لیا۔ ڈاکٹر راجندر کمار، ایڈیشنل سکریٹری-وزارتِ برقیات و اطلاعات، ڈاکٹر نیتا ورما، ڈائریکٹر جنرل-این آئی سی،جناب سریدھر ویمبو، بانی اور سی ای او زوہو کارپوریشن، جناب راہول شرما، صدر-امیزن انترنیت پرائیویٹ لمیٹڈ، جناب سریش راٹھوڈ، بانی اور سی ای او-سی ٹی آر ایل ایس ڈیٹا سینٹرز لمیٹڈ بحث میں شامل تھے۔ پینل کی اہم سفارشات میں ذیل کی سفارشیں شامل ہیں۔ ڈیٹا سینٹر اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر بڑھانے کی ضرورت پر زور، رکاری خریداری کا جائزہ، بڑے پیمانے پر مہارت، مقامی آلات کے استعمال کو فروغ دینے کی پالیسی، کیپیکس سپورٹ، ڈارک فائبر تک رسائی اور این او سیز کی تیز ٹریکنگ اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے کلیئرنس۔
اختتامی مکمل اجلاس میں، متعلقہ وزارت/محکموں نے الگ الگ اجلاسوں کے دوران زیر بحث کلیدی نکات پیش کئے۔
ہنر مندی و صنعت کاری؛ اور برقیات اور اطلاعات کی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کیونکہ ہندوستان آج نہ صرف تحقیق و ترقی کے روایتی شعبوں میں، ٹیکنالوجی کی ترقی اور اختراعات میں بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو بااختیار بنانے اور تبدیل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال میں دنیا کے ممتاز ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔
سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام بریک وے سیشنز کا معائنہ کرنے کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا۔
ریلویز، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے اختتامی کلمات کہے۔
وزیر اعظم کے پرنسپل سائنسی مشیر جناب کے وجے راگھون کے شکریہ کے ساتھ ویبنار اختتام پذیر ہوا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1802550)
Visitor Counter : 191