بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب سربانند اسونووال کا کہنا ہے کہ شمال مشرق کے اندرون ملک پانی کی نقل (آئی ڈبلیوٹی ) کی ترقی میں میزورم ایک اہم کرداراداکررہاہے
22.93کروڑروپے کی لاگت سے خاوتھی لانگ ٹوپی –توئی چونگ ندی پر آبی نقل وحمل کو ترقی دی جائیگی
جناب سربانندسونووال نے ریاست کے آئی ڈبلیو ٹی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اور حکام کو ریاست میں آئی ڈبلیو ٹی پروجیکٹوں کی جلد تکمیل کی ہدایت دی
82.30لاکھ روپے کی لاگت سے ٹوپئی ڈی سے لماسوتک ہائیڈروگرافک سروے کیاجائے گا
وزیرموصوف نے میزورم میں اہم کالادان ملٹی ماڈل نقل وحمل پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا
Posted On:
02 MAR 2022 8:53PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں اورآیوش ، کے مرکزی وزیر جناب سرباننداسونووال نے آج جاری پروجیکٹوں جس میں میزورم میں اہم کالادان ملٹی ماڈل نقل وحمل پروجیکٹ شامل ہے ،کا اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی ) ، نقل وحمل کا محکمہ اورمیزورم کے محکمہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی ) کے حکام کے ساتھ آئزوال میں اندرون ملک آبی نقل و حمل(آئی ڈبلیو ٹی ) کی ترقی کے لئے جائزہ لیا۔وزیرموصوف نے اس بات کی اہمیت پرروشنی ڈالی کہ میزورم شمال مشرق میں ایک مضبوط اندرون ملک آبی نظام کی ترقی میں میں اہم کرداراداکررہاہے ۔ جائزہ میٹنگ میں حکومت میزورم کے محکمہ نقل وحمل کے وزیرمملکت پو ٹی جے لال نن لنگا اورحکومت میزورم کے چیف سکریٹری ڈاکٹررینو شرما نے بھی شرکت کی ۔

23کلومیٹرتک پھیلی خاوتھی لانگ ٹوپی (کارنا پھلی ) –توئی چانگ ندی پراندرون ملک آبی نقل وحمل کی ترقی دینے کے منصوبے بالکل تیارہیں ۔ اس پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 22.93کروڑروپے ہے ۔مرکزی شعبہ جاتی اسکیم کے تحت پی ایس ڈبلیو کی وزارت نے کل 6.17کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔ وزیرموصوف کو ہائیڈروگرافیکل سروے اورٹیکنو اقتصادی فیسی بلٹی مطالعہ کے بارے میں بھی اطلاع دی گئی ،جس نے میزورم میں خام رنگ گاوں سے آسام میں گھرمورا تک 87.136کلومیٹرکے درمیان پھیلی توانگ ندی کا احاطہ کیا۔ چھم ٹرپی ندی پر آئی ڈبلیو ٹی کو ترقی دینے کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ جمع کی گئی ۔ اب یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ پر ٹوپئی ڈی سے لماسوتک 138.26کلومیٹرتک پھیلی ہوئی ندی پرتفصیلی ہائیڈروگرافک سروے اور ٹیکنواقتصادی فیسی بلٹی سروے کیاجائے ۔ اس سروے کی ل تخمینہ لاگت 82.30لاکھ روپے ہے ۔
جائزہ میٹنگ کے بعد ، بات کرتے ہوئے جناب سربانندسونووال نے کہاکہ ‘‘ شمال مشرق کی اندرون ملک آبی نقل وحمل کی ترقی میں میزورم ایک اہم رول اداکررہاہے ۔ وزیراعظم کا ویژن ہے کہ شمال مشرقی علاقے کو ہندوستان میں ترقی کے نئے انجن کے طورپرقوت بخشی جائے ۔اسے حاصل کرنے کے لئے ہمیں ندیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال اقتصادی ذرائع کے طورپر ، تیز اوراکالوجی کے اعتبارسے مستحکم نقل وحمل کے ذریعہ کے طورپر کرنا چاہیئے ۔ میزورم اورشمال مشرق کے اقتصادی امکانات کو آبی گزرگاہوں کی ترقی کے ذریعہ کھولاجاسکتا ہے اور دنیا کی مارکیٹ میں لاجسٹیکل رسائی کو مستحکم کیاجاسکتاہے ۔
*****
ش ح ۔اک ۔ ع آ
U-2178
(Release ID: 1802534)
Visitor Counter : 152