جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر گجندرسنگھ شیخاوت نے روڑکی واٹر کانکلیو  2022 کا افتتاح کیا


پائیدار ترقی کے لئے پانی کی فراہمی کانکلیو کا مرکزی موضوع رہے گا

این ایم سی جی کے ڈی جی نے کانکلیو میں  این ایم سی جی  نمائش کا افتتاح کیا

Posted On: 02 MAR 2022 8:10PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ  شیخاوت نے آج آئی آئی ٹی روڑکی میں روڑکی واٹر کانکلیو کے  دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا اور ورچوئل موڈ میں کانکلیو سے خطاب کیا۔2مارچ سے 4 مارچ 2022 تک اس  کانکلیو کا اہتمام  مشترکہ طور پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی روڑکی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈولوجی کی طرف سے کیا گیا ہے۔اس سال کے کانکلیو  کا موضوع ہے  :   ‘‘ پائیدار ترقی کے لئے پانی کی فراہمی ’’ اس میں  پانی کی فراہمی  کی تفہیم  پر توجہ مرکوز رہے گی اور اس کے کثیر مقصدی  پہلوؤں  کی تفہیم  پر بھی توجہ مرکوز رہے گی جس کے دوران ہمہ گیر آبی وسائل انتظام کو  بطور  خاص ایک اہم  عنصر کے طورپر یعنی سماجی ترقی   کے  مدنظر رکھا جائے گا ۔اس موقع  پر جن اہم شخصیات نے شرکت کی ، ان میں صاف گنگا کے قومی مشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب  جی اشوک کمار  ،سینٹرل واٹرکمیشن کے چیئر مین جناب آر کے گپتا ، آئی آئی ٹی روڑکے ڈائریکٹر پروفیسر اجیت چترویدی  ،روڑکی کے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائڈولوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جے ویر تیاگی شامل تھے۔

اس موقع  پر منعقد تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جناب جی اشوک کمار نے کہا کہ  پانی کی فراہمی دنیا بھر  میں  پائیداری کے لئے بحث کا ایک بڑا موضوع بن گیا ہے۔ انہو ں نےمزید کہا کہ روڑکی واٹر کانکلیو  2022 پانی کی قلت  کے معاملات کو حل کرنے میں  مدد دے گا اور پانی کے  پائیدار استعمال اور صفائی ستھرائی میں بھی مددگارثابت ہوگا۔مربوط  گنگا  کی باز آبادکاری کے مشن کے ساتھ یہ کوششیں   دریائے گنگا کے ماحولیاتی بہاؤ کو برقرار رکھنے میں موثر ثابت ہوں گی ۔ساتھ  ہی ساتھ پانی کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے ماحولیات کی پائیدار ترقی  کویقینی بنائیں  گی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018YXE.jpg

صاف گنگا کے لئے قومی مشن ( این ایم سی جی ) نے سات مارچ 2022 تک کانکلیو میں   ایک نمائش کا اہتمام کیا،جس میں  گنگا دریاسے متعلق مختلف پہلوؤں اور اس کے تحفظ اور اس کی باز آبادکاری کی کوششوں کو نمایاں کیا گیا ہے اس نمائش کا افتتاح صاف گنگا کے لئے قومی مشن این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی اشوک کمار نے کیا۔ مقامی اسکولوں  اور کالجوں کے طلبا نمائش دیکھنے کے لئے جمع ہورہے ہیں۔ اس کا مقصد دریا کے تحفظ اور باز آبادکاری کے لئے ان  میں بیداری پیدا کرنا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004K6U6.jpg

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2177



(Release ID: 1802516) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi