عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر اور آئی آئی  پی اے کے چیئرمین ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے تمام ریاستوں کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ 8 برسوں میں شہری شعبے پر خصوصی زور دیا ہے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے آئی آئی پی اے، نئی دہلی میں جموں و کشمیر کے شہری مقامی اداروں کے میئروں/ چیئرپرسنز اور میونسپل کمشنرز/ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لیے شہری  حکمرانی سے متعلق  تین روزہ رخ بندی  پروگرام کا افتتاح کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  کہ  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  2047 میں بھارت 100 سال کا ہو جائے گا، اس وقت تک  ملک کی تقریباً  آدھی آبادی کے شہری علاقوں میں رہنے کا امکان ہے

جموں و کشمیر میں تبدیلی آرہی ہے، 2011 میں یہاں پر  27 فیصد شہری آبادی  تھی،  جو کہ آئندہ  دہائیوں میں آدھی  آبادی تک پہنچ جائے گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 02 MAR 2022 6:31PM by PIB Delhi

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی  اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے تمام ریاستوں کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ 8 برسوں میں شہری شعبے پر خصوصی زور دیا ہے۔

جموں و کشمیر کے شہری مقامی اداروں کے میئرز/ چیئرپرسنز اور میونسپل کمشنرز/ چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے لیے شہری  شہری حکمرانی سے متعلق  تین روزہ  رخ بندی  پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہ  پہلی بار، اس سال کے  مرکزی  بجٹ میں 25 برسوں کے بعد کی صورتحال جبکہ بھارت کی 50 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہے گی، کو ذہن میں رکھتےہوئے شہری منصوبہ بندی اور ترقی کی  بات کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/djs-1ZVYF.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا کہ مرکزی بجٹ  23۔2022 میں اب تک کی سب سے زیادہ رقم  76549.46 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں  اور شہری شعبے کی پالیسیوں کی منصوبہ بندی، نفاذ، صلاحیت سازی اور  حکمرانی  کے نقطہ نظر میں واضح تبدیلی لانے کے لئے منصوبہ سازوں، ماہرین اقتصادیات اور اداروں کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام  سمیت کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  2047 میں بھارت 100 سال کا ہو جائے گا اور  ملک کی تقریباً آدھی  آبادی کے شہری علاقوں میں رہنے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، 2014  سے بہت سے خصوصی شہری مشن شروع کیے گئے ہیں جن میں ایس بی ایم  (سوچھ بھارت مشن)،  پی ایم اے وائی (پردھان منتری آواس یوجنا)، امرت (اٹل مشن فار ریجوی نیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن)، ایس سی ایم (اسمارٹ سٹیز مشن)،این یو ایل ایم  (نیشنل اربن  لائیولی ہڈ مشن) شامل ہیں۔ ان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہری اکثریتی معاشرے میں منتقلی شمولیت والی ، پائیدار، ماحول دوست اور نتیجہ خیز ہو۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/djs-2AJOK.jpg

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت میں شہر کاری  کی اوسط سے زیادہ  سطح والی ریاستوں  میں شہری کاری کی اوسط سے کم  سطح والی ریاستوں  مثلاً بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ وغیرہ کے مقابلے  میں  فی کس آمدنی کافی  زیادہ ہے۔ انہوں نے  کہا کہ گجرات سے لے کر تامل ناڈو تک کی ریاستوں نے یا تو 50 فیصد کا نشانہ حاصل کرلیا ہے (تامل ناڈو) یا  وہ شہری اکثریت کے قریب پہنچ گئی  ہیں۔

جموں و کشمیر کے میونسپل لیڈروں کے لیے شہری  حکمرانی سے متعلق رخ بندی  پروگرام کا  ذکر کرتے  ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آزادی کے 75  برسوں میں اس کورس  کے اہتمام کی بھارت میں خصوصی  اہمیت  کیونکہ بھارت  آئندہ 25 برسوں میں نصف شہری (25 فیصد سے زیادہ) سے شہری اکثریت والے معاشرے میں تبدیل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  مجموعی طور پر  ملک کی طرح جموں و کشمیر  میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔ سال 2011 میں یہاں کی شہری آبادی  27 فیصد تھی جو کہ آنے والی دہائیوں میں نصف  آبادی کی سطح تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر ہمارے  شہری مشنوں کے ذریعہ  شروع کی گئی شہری شعبے کی اصلاحات کو  موثر طریقے سے  نافذ کرنے کا چیلنج بھی پیش کرتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ہر گھر نل سے جل پر فوکس کے ساتھ  جل جیون مشن کے علاوہ  ملک نے  تمام شہری علاقوں کے لیے  پہلے ہی کھلے  میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف)  کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اسمارٹ سٹیز مشن  بنیادی ڈھانچہ اور حکمرانی  فراہم کر ارہا ہے، پی ایم اے وائی سستے مکانات پر توجہ مرکوز کررہا ہے جبکہ  پی ایم ایس سوا ندھی  خوانچے والوں کو کام کاجی سرمائے کا قرضہ فراہم کرا رہی ہے۔ ان تمام اسکیموں کو  جموں میں  مناسب طریقے سے نافذ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  آئی آئی پی اے کے تین روزہ پروگرام میں  حکومت ہند کے  مشنوں  کا احاطہ کیا جائے گا اور ملک کے مختلف حصوں  کے معاملوں کی معلومات فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان اسباق یقینی طور پر جموں میں اختیار کئے جانے کے لئے  کچھ نکات ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں شہری اصلاحات نہ صرف شہر کے لیے اہم ہیں بلکہ ریاست کے دیگر قصبوں کے لیے بھی اہم ہیں۔ وزیر موصوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ  حکمرانی سے متعلق یہ تین روزہ کنکلیو ہمارے ہر ایک  منتخبہ نمائندے کے لیے  معاملات اور ایجنڈا فراہم کرائے گا اور اس سے جموں کو ایک صاف ستھرا، ہرا بھرا  اور بھرپور پیداوار کرنے والا شہر بنانے کی ہماری کوششوں میں اضافہ کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2161

                          



(Release ID: 1802491) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Telugu