الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
مائی گوو نے 14 ایپی سوڈز پر مشتمل سیریز ‘‘ سب کا وکاس مہا کوئز’’ کا آغاز کیا
سیریز کا مقصد شرکاء میں مختلف سرکاری اسکیموں اور اقدامات کے تئیں بیداری لانا ہے
Posted On:
02 MAR 2022 6:36PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے ‘‘ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’’ کے نظریات پر عہد بستہ ہے۔
اچھی حکمرانی کے بارے میں شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مائی گوو نے یکم مارچ 2022 کو سب کا وکاس مہا کوئز کا آغاز کیا ہے۔ یہ سال بھر تک چلنے والا پروجیکٹ ہے اور اس میں 14 ایپی سوڈ ہوں گے اور یہ سب کوئز ڈاٹ مائی گوو ڈاٹ ان پر ہوں گے۔
سب کا وکاس مہا کوئز سیریز کا مقصد شرکاء کو مختلف سرکاری اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ حکومت سماج کے غریب اور محروم طبقوں پر خاص توجہ کے ساتھ تمام شہریوں کی جامع بہبود کے لئے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے ذریعے ملک کے تمام شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔
ان میں وہ یوجنائیں بھی شامل ہیں، جن کے نتیجے میں بے شمار مکانات تعمیر کئے گئے۔ (پی ایم آدرس یوجنا) پانی کے کنکشن دیئے گئے۔ (جل جیون مشن)، بینک کھاتے(جن دھن) کسانوں کو فائدوں کی براہ راست منتقلی (پی ایم کسان)، یا مفت گیس کنکشن فراہم کئے گئے (اجولا) اور اس کے علاوہ بھی بے شمار ایسے اقدامات ، جس سے غریبوں کی زندگی میں زبردست تبدیلیاں آئیں۔
کوئز میں حصہ کس طرح لیں:
1.کوئز ڈاٹ مائی گوو ڈاٹ اِن پر لاگ کریں
2.فلیگ شپ اسکیموں پر کُل 14 کوئز میں سے کوئی ایک منتخب کریں
3. گزشتہ کوئز مکمل ہونے کے بعد دوسری کوئز شروع ہوگی
4.کوئز ہندی اور انگریزی میں اور دیگر تمام اہم زبانوں میں دستیاب ہوگی۔
5.ہر ہفتے ٹاپ کے ایک ہزار جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور ہر فاتح کو 2000 روپے دیئے جائیں گے
6.کوئی بھی حصہ لینے والا ایک کوئز میں ایک ہی مرتبہ حصہ لے سکتا ہے۔ ایک شخص کی جانب سے کئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا اور اسے نظر انداز کیا جائے گا
7.باون (52) ہفتے ختم ہونے پر تمام کوئز میں حصہ لینے والوں کے لئے بمپر پرائز ہوگا
8.یہ مقررہ وقت کے اندر کا کوئیز ہوگا اور 20 سوالوں کے جواب 700 سکنڈ میں دینے ہوں گے
پہلی کوئز پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم -جی کے اے وائی) پر ہوگی۔ پی ایم جی کے اے وائی غریبوں کے لئے پیکیج ہے، جو کووڈ-19 کے سبب آئی رکاوٹوں کی وجہ سے غریبوں کو درپیش آزمائشوں کو کم کرنے کے لئے۔
مائی گوو شہریوں کو دعوت دیتا ہے کہ نئے ہندوستان کے بارے میں اپنی معلومات کو آزمائیں اور ایک سال تک ہر ہفتے دس لاکھ روپے کے نقد انعامات کو جیتیں۔ کوئز ڈاٹ مائی گووڈاٹ اِن پر وزٹ کریں۔
****************************
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1802490)
Visitor Counter : 186