نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے  بھارتی تناظر  میں بھارت کی تاریخ کی کتابوں کوپھر سے پڑھنے پرزور دیا


نائب صدر جمہوریہ نے عوامی زندگی میں اقدار پر مبنی تعلیم اور اخلاقیات کی ضرورت پر زور دیا

تعلیم کو قوم کی ترقی کے  لئے ایک مشن کے طور پر دیکھا جانا چاہئے:  نائب صدر جمہوریہ

طلباء زندگی میں کامیابی کے لیے لگن،  سخت محنت اور  ڈسیپلین پر توجہ دیں: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے سر سی آر ریڈی  ایجوکیشنل  انسٹی ٹیوشنز  کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کا افتتاح کیا

نائب صدر جمہوریہ نے شری مگنتی رویندر ناتھ چودھری کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

Posted On: 02 MAR 2022 6:22PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج  نوجوان نسل کے بیچ ہماری   قابل فخر ثقافتی وراثت  کے تئیں فخر کے جذبے کو  فروغ دینے کے مقصد سے بھارتی تناظر  میں ہماری تاریخ کی کتابوں کو پھر سے دیکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج آندھرا پردیش کے ایلورو واقع سر سی آر ریڈی  ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کی  75 ویں سالگرہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے طلباء کو یاد دلایا کہ بھارت  کو ایک وقت   'وشوا گرو' کے  طور پر  جانا جاتا تھا اور انہوں نے ان سے اپنی  جڑوں  کی طرف پھر سے دیکھنے اور ہماری روایات اور ثقافت کو محفوظ رکھنے پر زور دیا۔

خود کو دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے ہر کسی سے بھارت  کو ایک طاقتور بھارت  کے طور پر فروغ دینے کے لئے سخت محنت کرنے کی اپیل کی جو  بھوک، بدعنوانی سے پاک ہو اور جہاں کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ،’’ سب کچھ حکومت کے بھروسے نہیں چھوڑا جا سکتا، مطلوبہ تبدیلی کے لیے لوگوں،  صنعت، انسان دوست اور سول سوسائٹی سبھی کو ساتھ آنا چاہئے ۔‘‘

اقدار پر مبنی تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ قوم کی ترقی کے لیے تعلیم کو ایک مشن کے طور پر لیا جانا چاہیے۔ بھارتی روایت میں 'گرو' کے کردار کو واضح کرتے ہوئے، انہوں نے طلباء سے ہمیشہ اپنی زندگی میں اپنے اساتذہ کے تعاون کو ہمیشہ یاد  رکھنے کے لئے کہا۔

سیاست میں اخلاقیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے لوگوں  سے  4 سیز – کریکٹر ( کردار)، کیلیبر (اہلیت)، کنڈکٹ (برتاؤ) اور  کیپیسٹی (صلاحیت)  کی بنیاد پر اپنے عوامی نمائندوں  کا انتخاب اور منتخب کرنے اور 4 سی کاسٹ (ذات)، کیش (نقدی) ، کمیونٹی (فرقے) اور کریمینلٹی  (جرائم) کی حوصلہ شکنی کرنے کی اپیل کی۔

مادری زبان کی تعلیم پر زور دینے کے لیے  این ای پی -2020 کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ لوگوں کو  جہاں تک ممکن ہو زیادہ سے زیادہ زبانیں سیکھنی چاہئیں، لیکن پہلے اپنی  مادری زبان میں مضبوط بنیاد تیار کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں کو علم اور اختراع کا مرکز بنانے کے لیے تعلیم کے طور طریقوں میں تبدیلی کی ضرورت کو واضح کیا  اور تمام ریاستوں اور تعلیمی اداروں سے این ای پی -2020 کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی اپیل کی۔

طلباء کے ساتھ  اپنی کامیابی کا منتر مشترک کرتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے   امتیاز حاصل کرنے اور  ایک ہدف تک پہنچنے کے لئے لگن، استقامت ، سخت محنت، ڈسیپلین، خود اعتمادی اور ایک مضبوط قوت ارادی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’ برائے کرم یاد رکھیں کہ مطالعہ ہو یا کھیل، کوئی بھی ایک دن میں چیمپئن نہیں بنتا۔‘‘

نائب صدر جمہوریہ نے تعلیمی اداروں  سے پڑھائی، کھیل، ہم نصابی اور تفریحی سرگرمیوں کو یکساں اہمیت دینے کی درخواست کی ۔ انہوں نے  صدیوں پرانے 'شیئر اور کیئر' کے بھارتی فلسفے کی طرز پر نوجوان طلباء  میں  خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کی بھی اپیل کی۔

ایک ممتاز ماہر تعلیم اور آندھرا پردیش یونیورسٹی کے اس وقت کے وائس چانسلر شری  کٹامنچی راملنگا ریڈی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ آندھرا پردیش میں تعلیم کو فروغ دینے میں ان کے کام کے  تئیں  لوگ  ہمیشہ ان کے مشکور رہیں گے۔ انہوں نے سماج کے ہر طبقے کی تعلیم کو یقینی بنانے میں شری سی آر ریڈی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے ان کی زندگی سے تحریک لینے اور  بھارت کو ترقی یافتہ بنانے کی اپیل کی ، ایسابھارت  جو ہر طرح کے تعصب سے پاک ہو۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے شری  مگنتی رویندر ناتھ چودھری کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور سر سی آر ریڈی کالج کی 75 سالہ تاریخ پر ایک کتابچہ  کا اجرا  کیا۔

اس پروگرام میں آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلیٰ  جناب الا کالی کرشنا سرینواس، ایلورو کارپوریشن کی میئر محترمہ شیخ  نورجہاں، ایلورو سے ایم پی جناب کوٹاگیری سریدھر، سر سی آر آر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے صدر جناب الوری اندرا کمار، پرنسپل ڈاکٹر کے۔ اے  راما راجو،  سر سی آر آر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز  کے سکریٹریز ڈاکٹر ایم بی۔  ایس  وی پرساد، اساتذہ ، طلباء اور دیگر شامل رہے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2166)

 

 



(Release ID: 1802488) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil