وزارت دفاع
ملن 22 کا سمندری مرحلہ یکم مارچ 22 کو شروع
Posted On:
02 MAR 2022 6:11PM by PIB Delhi
ملن 22 کا سمندری مرحلہ یکم مارچ 22 کو شروع ہوا۔ خلیج بنگال میں ہونے والی کثیر فریقی بحری مشق میں مجموعی طور پر 26 بحری جہاز، 21 طیارےاور ایک آبدوز حصہ لے رہے ہیں۔ سمندری مرحلہ 4 مارچ تک جاری رہے گا اور اس میں سمندری کارروائیوں کی تینوں سمتوں میں جدید اور پیچیدہ مشقیں شامل ہیں۔
روانگی سے قبل سمندری مرحلے کی مشترکہ بریفنگ کی صدارت ریئر ایڈمرل سنجے بھلا، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ نے کی اور دوست غیر ممالک سے حصہ لینے والی تمام یونٹوں کے تمام سینئر افسران، کمانڈنگ آفیسرز اور پلاننگ ٹیموں کے افسران اس میں شامل تھے۔
ملن کے سمندری مرحلے کا مقصد مشترکہ طور پر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور سمندری تعاون و اشتراک کے علاوہ حصہ لینے والی بحری افواج کے بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرانا تھا۔ پروگرام میں ہتھیاروں سے فائرنگ، سمندری مہارت کا جائزہ، جدید ترین آبدوز شکن جنگی مشقیں، کراس ڈیک ہیلی کاپٹر لینڈنگ اور تدبرانہ کارروائیاں شامل ہیں۔
****************************
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1802448)
Visitor Counter : 177