وزارت خزانہ
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے 46ویں سول اکاؤنٹس ڈے کے وقع پر ای۔ بل پروسیسنگ سسٹم کا لانچ کیا
ای۔ بل سسٹم اعلان مرکزی بجٹ23۔2022 میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد وسیع پیمانے پر شفافیت لانا اور ادائیگی کے عمل کو تیز کرناہے
Posted On:
02 MAR 2022 5:25PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں 46 ویں سول اکاؤنٹس ڈے کے موقع پر، الیکٹرانک بل (ای-بل) پروسیسنگ سسٹم لانچ کیا، جس کا اعلان مرکزی بجٹ 23۔2022 میں کیا گیا تھا۔
مہمان خصوصی کے طور پر وزیر خزانہ کے ساتھ فائننس سیکرٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن؛ محترمہ سونالی سنگھ، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کی تنظیم کی سربراہ؛ محترمہ دھاریتری پانڈا، ایڈیشنل سی جی اے (پی ایف ایم ایس) اور محترمہ بھارتی داس، پرنسپل سی جی اے (ایم ایچ اے) بھی سی جی اے اور وزارت خزانہ کے دیگر سینئر معززین کے ساتھ موجود تھے۔
ای۔ بل پروسیسنگ سسٹم پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محترمہ سیتارامن نے کہا کہ یہ وسیع تر شفافیت لانے اور ادائیگی کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ’کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیجیٹل انڈیا ایکو سسٹم‘ کا ایک حصہ ہے۔ اس سے شفافیت، کارکردگی اور فیس لیس۔ پیپر لیس ادائیگی سسٹم میں اضافہ ہو گا اور اس کے تحت سپلائرر اور ٹھیکیدار اپنے دعوے آن لائن جمع کراسکیں گے جن کو ریئل ٹائم بنیاد پر ٹریک کیا جا سکے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹی ایس اے سسٹم نے ایک ’جسٹ ان ٹائم‘ فنڈ ریلیز میکانزم تیار کیا ہے اور اس کو مرکزی حکومت کے 150 خود مختار اداروں میں نافذ کیا گیا ہے۔ جبکہ پی ایف ایم ایس شفافیت برقرار رکھنے، ادائیگی میں تیزی لانے اور آخری استفادہ کنندہ تک حکومت کی رسائی کے ایک آلے کے طور ابھر کر سامنے آیا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ سی جی اے ٹکنالوجی اختیار کرتے ہوئے عوامی مالیات کا بندوبست کر رہا ہے، اس طرح عوام کے پیسے کی چوری کو روک رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ فائدہ براہ راست شہریوں تک پہنچے۔
اپنے خطاب میں فائننس سکریٹری اور سکریٹری اخراجات ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن نے کہا کہ ایک طرف تو پی ایف ایم ایس ملک کے مالیاتی منتظمین کے لیے ایک اہم مدد ہے اور دوسری جانب یہ بہت اہم شہریوں پر مرکوز پہل، خصوصی طور پر نیا ای۔ بل سسٹم ہے۔ ڈاکٹر سوماناتھن نے کہا کہ نیا ای۔ بل سسٹم لگنے والے وقت کو مزید کم کرے گا اور ڈیجیٹل انڈیا اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا۔
اپنے خطبہ استقبالیہ میں معززین کا استقبال کرتے ہوئے محترمہ سونالی سنگھ نے گزشتہ برسوں میں سی جی اے کے ذریعہ کئے گئے مختلف اقدامات کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی جی اے ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مسلسل کام کرتا رہے گا۔
ایڈیشنل سی جی اے (پی ایف ایم ایس) محترمہ دھاریتری پانڈانے ای۔ بل سسٹم کے اہم خصوصیات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای۔ بل سسٹم پائلٹ بنیاد پر مرکزی وزارتوں اور محکموں کے 9 پے اینڈ اکاؤنٹ آفس (پی اے او) اکاؤنٹس میں شروع کیا جائے گا۔
پرنسپل سی جی اے (ایم ایچ اے) محترمہ بھارتی داس نے سی جی اے کی جانب سے شکریہ کی تحری پیش کی۔
ای بل پروسیسنگ سسٹم کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے دیکھیئے لنک: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1802343
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 2159
(Release ID: 1802425)
Visitor Counter : 173