الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی گو نے ’ویکسین سنچری ریپ مقابلہ‘ کے فاتح کا اعلان کیا

Posted On: 02 MAR 2022 4:42PM by PIB Delhi

وبا کے آغاز کے بعد سے ہی بھارت  نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے جس میں بے پناہ وسائل، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مکمل  حمایت، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں، فرنٹ لائن ورکرز کی انتھک کوششیں اورتمام فریقوں کی سرگرم شراکت  شامل ہے ۔

اس طرح، 21 نومبر، 2021 کو بھارت  نے 100 کروڑ ٹیکہ کاری  کا نشانہ حاصل کیا، جس سے کووڈ -19 وبا  کے خلاف اپنی لڑائی کو تقویت ملی۔

عزت مآب وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’بھارت نے تاریخ رقم کی ہے ۔ ہم بھارتی  سائنس، انٹرپرائز اور 130 کروڑ بھارتیوں کے اجتماعی جذبے کی فتح کودیکھ  رہے ہیں۔ 100 کروڑ ٹیکہ کاری کے نشانے کو پار کرنے پر بھارت کو مبارکباد۔ ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس کامیابی  کے حصول  کے لیے کام کیا۔ #ویکسین سنچری  ۔‘‘

اسی کامیابی کاجشن منانے کے لیے حکومت کے رابطہ کے پلیٹ فائم ،مائی گو – دی سٹیزن‘ نے شہریوں سے ریپ سانگس طلب کیے ۔ جو انٹریز موصول ہوئیں  ان میں نغمے  اور موسیقی کے ساتھ ساتھ شرکاء نے کمپوزیشن کو اپنی آواز دی۔

مائی گو پلیٹ فارم پر کل 368 انٹریز موصول ہوئیں ۔ مقابلے کا فاتح ہے:

یوزر آئی ڈی             نام

124815641            جناب  ونیت

جناب  ونیت کو 20,000 روپے کا نقد انعام ملا ہے۔ ریپ سانگ کے لیے  یوٹیوب لنک ہے https://www.youtube.com/watch?v=LY0y3KQwhoY .

پرجوش شراکت نے وبا کو شکست دینے کے لیے بھارت  کے  عزم کو ظاہر کیا ہے۔

*****

 

ش ح۔ ف ا ۔م ص ۔

U-2155      


(Release ID: 1802365) Visitor Counter : 162


Read this release in: Tamil , English , Gujarati , Hindi