خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت یکم مارچ سے 8 مارچ تک خواتین  کے بین الاقوامی دن کا ہفتہ منائے گی


خواتین کی حفاظت نیزبااختیار بنانے سے متعلق تقریبات کا سلسلہ  قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اشتراک میں منعقد کیا جائے گا

Posted On: 28 FEB 2022 8:19PM by PIB Delhi

خواتین اوربچوں کی ترقی کی وزارت یکم مارچ سے 8 مارچ 2022 تک خواتین کے بین الاقوامی دن کے ہفتہ کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے تحت’آئیکونک ہفتہ‘ کے طور پر منائے گی۔خواتین کے بین الاقوامی دن کے لیے ہفتہ بھر کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، وزارت خواتین کی حفاظت اور بااختیار بنانے سے متعلق مختلف موضوعات کا احاطہ کرتےہوئے مختلف تقریبات اورکئی سوشل میڈیا مہم کا اہتمام کرے گی۔یہ تقریبات قومی اور بین الاقوامی تنظیموں اور ماہرین کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے براہ راست کام کرنے والے اہلکاروں کی سرگرم شراکتداری کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

یہ تقریب بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے  ساتھ اشتراک سے خواتین کے تحفظ اور حفاظت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کل یعنی یکم مارچ سے شروع ہوگی۔اس دن بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن (این سی پی سی آر) بھی اپنے قیام کا دن منائے گا۔اس تقریب  میں توجہ کا مرکز بچے ہوں گے، جس میں بچوں کے ذریعہ ایک نمائش دکھائی جائےگی اور بچوں کو گائڈ کے ساتھ لال قلعہ کے ٹور پر لے جایا جائے گا۔

دو مارچ کو ہونے والی تقریبات ون اسٹاپ سینٹرز (او ایس سیز) کے ذریعہ مصیبت کی شکار خواتین کی مدد کے لیےکئے جانے والے کردار پر مرکوز ہوں گی۔وزارت این آئی ایم ایچ اے این ایس(نِم ہینس) کے بنگلورو کے تعاون سے استری منورکشا پروجیکٹ شروع کرے گی۔یہ پروجیکٹ نفسیاتی بہبود پر زور دے گا اور اس کا مقصد بھارت میں خواتین کی ذہنی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ کارروائیوں کے حصے کے طور پراو ایس سی کونسلرز کے لیے ایک جدید تربیتی کورس بھی شروع کیا جائے گا۔اس تقریب کے بعد،ایم او ڈبلیو سی ڈی اوراین اے ایل ایس اے کے مشترکہ معاہدے کے طور پر ون اسٹاپ مراکز  کی صلاحیت سازی بڑھانے کے لیے ایک مشاورتی کانفرنس منعقد کی جائےگی۔

3 مارچ 2022 کو، تقریبات کا موضوع ’’کل کی خواتین‘‘ ہے۔ایس ٹی ای ایم میں نوجوان خواتین ، مواقع، چیلنجز اور حل جیسے موضوع پر پینل مباحثہ ہوں گے،جس کے بعد خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر کے ساتھ مالی خواندگی پر #ناری شکتی وارتا فائرسائڈ چیٹ ہوگی۔

4 اور 5 مارچ 2022 کو بھوپال میں بچوں کے حقوق سے متعلق عصری مسائل پر ریاستی کمیشن برائے تحفظ اطفال (ایس سی پی سی آرس) کے ساتھ ایک دو روزہ قومی ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ، 4 مارچ کو ایک آن لائن سوشل میڈیا سرگرمی کابھی  انعقاد کیا جائے گا جس میں قبائلی علاقوں / آرزومند اضلاع کی خواتین کی کہانیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

7 مارچ 2022 کو،ایم او ڈبلیو سی ڈی اوریو این آئی سی ای ایف انڈیا کی طرف سے مشترکہ طور پر’کنیا شکشاپرویش اتسو ‘کے طور پر ’بیک ٹو اسکول‘ مہم شروع کی جائے گی، جس میں اسکول سے باہر لڑکیوں کی مدد پر توجہ  مرکوز کی جائے گی۔

آخری دن، یعنی 8 مارچ 2022 کو، دو بڑے پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔یہ پروگرام ہیں  ناری شکتی پرسکار اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے خواتین پولیس مندوبین کے لیے خواتین کے عالمی دن کی کانفرنس۔یہ پروگرام خواتین کے غیر معمولی کاموں کو تسلیم کریں گےاورمختلف نظریات کے حامل سامعین کوایک متحد قوت کے طور پر پورے بھارت میں صنف مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہونے کے قابل بنائیں گے۔

’خواتین کے بین الاقوامی‘دن سے متعلق ہفتہ تقریبات صنفی مساوات اور خواتین کومساویانہ طور پر بااختیار بنانے کے ضمن میں کی گئی  پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کامیابیوں پر تنقیدی طور پر غور کرنے اورصنفی مساوات کی جانب زیادہ رفتار کے لیے کوشش کرنے کے تئیں ایک موقع کی نشاندہی کریں گی۔

*************

 

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.2141



(Release ID: 1802271) Visitor Counter : 176