امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مونگ کی دال کی کل ہند اوسط خردہ قیمت میں تین اعشاریہ 86 فیصد کی گراو ٹ کی اطلاع
مرکز کے اقدامات کے سبب دالوں کی قیمتوں میں کمی کارجحان
مرکز نے بلارکاوٹ اور خوش اسلوبی سے درآمدات کو یقینی بنانے کے لئے 15 مئی 2021 سے مفت زمرے کے تحت توہر ، اڑد اور مونگ کی درآمد کی اجازت دی
Posted On:
28 FEB 2022 6:54PM by PIB Delhi
حکومت نے لازمی غذائی اشیا کی گھریلو فراہمی کو بڑھانے اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لئے بہت سے سرگرم اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات کی وجہ سے مونگ کی دال کی قیمت میں تیزی سے گراوٹ آئی ہے۔
صارفین کے امور کے محکمے کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مونگ دال کی کل ہند اوسط خردہ قیمت 28 فروری 2022 کو 102.36 فی کلوگرام روپے ہے ، جو 28 فروری 2021 کو 106.47 فی کلوگرام روپے تھی۔
مئی 2021 میں لازمی خوردنی اشیا کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی تھی اور لازمی اشیا کے قانون 1955 کے تحت مل مالکان ،درآمد کاروں اور تاجروں کے ذریعہ دالوں کی ذخیرہ اندوزی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔مونگ کو چھوڑ کر سبھی دالوں پر ذخیرے کی حد کے نفاذ کو دو جولائی 2021 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 19 جولائی 2021 کو ایک ترمیم شدہ آرڈر جاری کیا گیا تھا ،جس کے تحت 31 اکتوبر 2021 تک کی مدت کے لئے توہر ،اڑد ،مسور اور چنا جیسی چار دالوں پر اسٹاک کی حد مقرر کردی گئی تھی۔
دالوں کی فراہمی کو بہتر بنانے اور ان کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت نے بلارکاوٹ اور خوش اسلوبی سے درآمدات کو یقینی بنانے کی خاطر 31 اکتوبر 2021 تک فری زمرے کے تحت توہر ،اڑد اور مونگ کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے بعد توہر اور اڑد کی درآمد کے معاملے میں مفت نظام کو 31 مارچ 2022 تک وسعت دی گئی تھی۔اس پالیسی اقدام کے نتیجے میں کافی سہولت حاصل ہوئی ہے اور متعلقہ محکموں / تنظیموں کے ذریعہ نفاذ کی قریبی نگرانی ممکن ہوپائی ہے۔درآمدپالیسی کے اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ دوسال کی اسی مدت کے مقابلے میں توہر ، اڑد اور مونگ کی درآمد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملاہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-2136
(Release ID: 1802242)
Visitor Counter : 189