وزارت دفاع

ایئر مارشل ایس پربھا کرن نے ویسٹرن ایئر کمانڈ کی کمان سنبھالی

Posted On: 01 MAR 2022 4:06PM by PIB Delhi

 

ایئر مارشل سری کمار پربھا کرن نے دلی میں واقع ویسٹرن ایئر     کمانڈ (دبلیو اے سی) کی کمان سنبھالی۔

 

ایئر مارشل نیشنل ڈیفنس  اکیڈمی ، پنے کے گریجویٹ ہیں اور      22 دسمبر 1983 کو لڑاکا  پائلٹ کے طور پر انہوں نے ہندوستانی فضائی فوج جوائن کی تھی۔ وہ ڈیفنس  سروسز اسٹاف کالج ( ڈی ایس ایس سی) ویلنگٹن اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دلی سے فارغ التحصیل ہیں۔ ایک تجربہ کار مگ -21 پائلٹ اور ‘  اے’ درجے کے فلائنگ انسٹرکٹر، ایئر مارشل پربھا کرن کو تقریباً     5000 گھنٹے کا فلائنگ تجربہ حاصل ہے۔

 

38 برسوں  پر محیط  سروس کیریئر میں ایئر مارشل نے اہم کمانڈ اور اسٹاف  تقرریاں    پائیں۔   ان میں دو فلائنگ اسٹیشنوں اور   آئی اے ایف  کی     سوریہ  کرن  ایروبیٹک ٹیم ( ایس کے اے ٹی) کی کمانڈ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جن  عہدوں پر فرائض انجام دیئے ہیں، ان میں ڈائرکٹنگ اسٹاف، ڈی ایس ایس سی، کالج آف ایئروار فیئر (سی اے ڈبلیو)، قاہرہ، مصر میں انڈین مشن میں ڈیفنس  اتاشی، اسسٹنٹ چیف  ایئر  اسٹاف انٹیلیجنس( اے سی اےایس )، ڈائرکٹر جنرل      (انسپکشن اینڈ سیفٹی) اور گاندھی نگر میں واقع   ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر    کے     عہدے شامل ہیں۔ موجودہ تقرر سے پہلے وہ ایئر فورس اکیڈمی، حیدر آبادمیں کمانڈنٹ تھے۔

ایئر آفیسر کو وایو سینا میڈل اور اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔

ایئر مارشل پربھاکرن نے ایئر مارشل امیت دیو، جو کہ  39 برسوں سے زیادہ  کی سروس کے بعد 28 فروری 2022 کو ریٹائر ہوئے،  سے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا عہدہ سنبھالا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(5)Y1YH.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(4)H5KY.jpeg

 

 

****************************

 

U-2121

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1802162) Visitor Counter : 199