وزارت دفاع

امریکی بحریہ کے  پی اے سی ایف ایل ٹی کمانڈر ایڈمرل سیموئل جے پاپارو نے  25 - 28 فروری 2022 کو بھارت کا دورہ کیا

Posted On: 28 FEB 2022 9:40PM by PIB Delhi

         

امریکی بحریہ کے  پی اے سی ایف ایل ٹی کمانڈر ایڈمرل سیموئل جے پاپارو نے  25 - 28 فروری 2022 کو بھارت کا دورہ کیا۔ اس  دورے کے دوران انہوں نے  حکومت ہند کے دیگر  اعلی افسران کے علاوہ  بھارتی بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل آر ہری کمار سے بھی بات چیت کی۔   بات چیت کے دوران جن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مضبوط  کرنے کی   راہیں، بحری محاذ پر ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) میں میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون اور مل کر کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ  شامل ہے۔

اس سے قبل امریکی بحریہ کے  کمانڈر  پی اے سی ایف ایل ٹی  ایڈمرل سیموئل جے پاپارو نے  بھارتی بحریہ کی دو سالہ کثیر الجہتی بحری مشرق میلان22 میں شرکت کے لئے  25 سے 28 فروری کو وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحریہ کمانڈ  کے ہیڈ کوارٹرز (ایچ کیو ای این سی) کا دورہ کیا۔ وہ  میلان 22 کے انٹرنیشنل  میری ٹائم سیمینار کے دوران گیسٹ اسپیکر بھی تھے۔

بھارت اور امریکہ نے روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، باہمی یقین  اور  اعتماد  پر مبنی رہے ہیں، جن میں جون  2016میں بھارت  کو اہم ’دفاعی پارٹنر کا درجہ ‘ دیئے جانے کے بعد تبدیلی آئی ہے۔

بھارتی بحریہ اور امریکی بحریہ  نے متعدد معاملات میں قریبی تعاون کیا، جن میں کارروائی سے متعلق بات چیت مثلاً  مالابار اور رمپیک مشقیں،  تربیتی تبادلے، مختلف  میدانوں میں وائٹ شپنگ انفارمیشن  اور  سبجیکٹ میٹر  ماہرین کا تبادلہ  شامل ہے، ان سبھی معاملات میں  سالانہ طور پر منعقد کی جانے والی ایگزیکٹیو اسٹیئرنگ گروپ (ای ایس جی) کی میٹنگوں کے ذریعہ تامل میل قائم کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں  ملکوں کی بحری افواج کے جنگی جہازوں نے  ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر مستقل پورٹ کالیں کیں۔ دونوں  ملکوں کی بحری افواج ایک ’آزاد، کھلے اور شمولیت والے بھارت-بحرالکاہل‘ کے مشترکہ مقصد کے ساتھ تعاون کی  نئی راہوں  کا پتہ لگانے کے لیے بھی تعاون کر تی رہی  ہیں۔

کمانڈر پی اے سی ایف ایل ٹی  نے بھارت اور امریکہ  کی جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنر شپ  کو مزید مستحکم کرنے  کے لئے  دونوں ملکوں کے درمیان درمیان  جاری رہنے والے مستقبل مذاکرات میں  ایک اہم واقعہ تھا۔ اس سے قبل  اگست اور اکتوبر 2021میں یوایس آئی این ڈی او پی اے سی او ایم  ایڈمرل جان سی اکوی لینو اور امریکی بحریہ کے سی این او ایڈمرل مائیکل گلڈے نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(6)ENL5.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(1)9R67.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2103

                          



(Release ID: 1802126) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi