وزارت دفاع
وزیر اعلی جناب جگن موہن ریڈی نے آئی این ایس وشاکھا پٹنم کو رسمی طور پر 'قسمت کے شہر ْ وشاکھا پٹنم کے نام سے موسوم کیا
Posted On:
28 FEB 2022 5:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 28 فروری آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جگن موہن ریڈی نے 27 فروری 2022 کو نیول ڈاک یارڈ میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں آئی این ایس وشاکھاپٹنم کو'سٹی آف ڈسٹنی – وشاکھا پٹنم کے نام سے موسوم کیا۔ آئی این ایس وشاکھا پٹنم مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا گائڈڈ میزائل سے آراستہ جنگی جہازہے۔ اس کا نام 'قسمت کے شہر ' وشاکھا پٹنم کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ یہ جنگی جہاز پی ایف آر اور ملن 2022 میں شرکت کے لیے بندرگاہ کے اپنے پہلے دورے پرہے ۔
آئی این ایس وشاکھاپٹنم رڈار شکن کائیڈڈ میزائل سے آراستہ پی 15 بی کے زمرے کا اہم جنگی جہاز ہے جسے 21 نومبر 2021 کو پانی میں اتارا گیا تھا۔ یہ جنگی جہاز ہندوستان کی جہاز سازی کی پختہ صلاحیت اور 'خود انحصار ہندوستان ' کا ہدف حاصل کرنے کی سمت میں میک ان انڈیا پہل کی جستجو کی علامت ہے۔ جنگی جہاز کا عملہ اس کے نعرے 'یشو لابھاسوا' کی پاسداری کرتا ہے –سنسکرت زبان کے اس جملہ کا ترجمہ 'جاہ و جلال حاصل کرنا' ہے۔ یہ اپنی ہر کوشش میں کامیابی اور شان حاصل کرنے کے لئے اس طاقتور جہاز کے ناقابل تسخیر حوصلے اور صلاحیت کو مجسم کرتا ہے۔ یہ نعرہ اس کے عملے کو تمام مشکلات پر قابو پانے اور جہاز، خدمت اور قوم کی شان کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
محترم وزیر اعلیٰ نے جہاز کا مختصر دورہ کیا اور تقریب کے بعد عملے سے بات چیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-2090
(Release ID: 1801957)
Visitor Counter : 208