وزارت دفاع

آئندہ ڈیفنس ایکسپو 2022 میں انویسٹ4 آئی ڈی ای ایکس اور منتھن 2022  بنیادی  خصوصیات ہوں گی

Posted On: 28 FEB 2022 5:11PM by PIB Delhi

 

سن 2018 میں وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی دفاعی مہارت  کی اختراعات (آئی ڈی ای ایکس)،دفاع اور فضائی شعبے میں مختلف طریقوں کے لیے ایک متحدہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ یہ  ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس میدان میں امکانات اشتراک کی نگرانی کرنے کی ایک مرکزی تنظیم کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔

اختراع جدید فوجی  سازسامان میں کسی ملک کی موثر طاقت طے کرنے میں سب سے زیادہ اہم عنصر بنتی جارہی ہے۔ آئی ڈی ای ایکس جیسے پلیٹ فارم سے  کوئی فوج  اپنے اہم پروگراموں کے ذریعے  پیچیدہ چیلنجوں کے  حل  ڈھونڈنے کی اہل ہوتی ہے، جیسے ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنجز (ڈی آئی ایس سی) اور کھلے چیلنج (او سی)، جو فوجی ٹیکنالوجی کے مستقبل کے لیے کلیدی عوامل ہوں گے۔ اس کے عین مطابق بھارتی بحریہ نے ایک آئی ڈیکس ونر، سیف آٹومیشنز سروسز ایل ایل پی کے ساتھ ایک سپلائی آرڈر کامیابی کے ساتھ پیش کیا ہے۔

ابھی تک آئی ڈیکس نے پانچ مرحلوں کے ڈی آئی ایس سی، تین مرحلوں کے او سی شروع کئے ہیں، جس کے لیے انفرادی اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپس کی طرف سے 2000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ مزید یہ کہ، آئی ڈیکس بہت سے  ٹیکنالوجیکل میدانوں میں  پروجیکٹوں کو فنڈ مہیا کرانے کی اہل رہی ہے۔ یہ فنڈ گرانٹ ان ایڈ فریم ورک، پروٹوٹائپ اور ریسرچ کک اسٹارٹ کے لیے مدد کے ذریعے فراہم کئے جاتے ہیں، جس کے بعد چھوٹی صنعتوں کی  تعمیر کے لیے 1.50 کروڑ روپئے تک کی گرانٹ کی سہولت موجود ہے۔

ڈیفنس ایکسپو 2022، جو دو سال میں ایک بار منعقد ہوتی ہے، وہ اب منعقد ہونے والی ہے، لہٰذا آئی ڈیکس اپنے اسٹارٹ اپس کی نمائش کے لیے تیار ہے اور یہ اپنے  اہم پروگرام منتھن کے دوران اپنے ونر کو انعام سے نوازے گی۔ اس سال کی آئی ڈیکس میں تین نئے شراکت دار ان کیوبیٹر کے ساتھ مفاہمت نامے پر  دستخط بھی کئے جائیں گے۔ یہ انکیوبیٹرس پروجیکٹوں کوفروغ دینے نیز سائنس و ٹیکنالوجی میں سرکردہ حیثیت کی حامل ہیں۔

جیسا کہ آئی ڈیکس فروغ پا رہا ہے، لہٰذا یہ  ایک امتیازی پروگرام  انویسٹ 4 آئی ڈیکس کا بھی آغاز کرے گا جس کے تحت اچھی ساکھ والے سرمایہ کاروں اور اثاثہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔

سماجی ارتقاء کے پیچھے اختراع کار فرما ہوتی ہے اور یہ سماجی معیارات کی وضاحت کرتی ہے۔ آئی ڈیکس دفاع اور اندرونی سلامتی کے میدانوں میں اختراع ہمیشہ ہی پیش پیش رہی ہے اور اس کے زیادہ تر پروجیکٹوں میں  زبردست شہری طریق کار شامل رہے ہیں: کوائنٹم کمپلیٹیشن، مصنوعی ذہانت / پیشگوئی والی دیکھ بھال/ لاجسٹکس / ڈیٹا اینالیٹکس، سکیورٹی / ان کرپشن، کمیونی کیشن وغیرہ۔ اسے مزید آگے لے جانے کے لیے آئی ڈیکس ، ڈی آئی ایس سی کا  چھٹا ایڈیشن شروع کرے گی، جس میں دفاع سے متعلق سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے 29 نئے پرابلم اسٹیٹمنٹ لئے جائیں گے۔

اسٹارٹ اپس، ماہرین تعلیم اور پرائیویٹ صنعت کے لیے ڈیفنس آر اینڈ ڈی بجٹ کے 25 فیصد الاٹمنٹ کے حالیہ اعلان سے سرمایہ کاروں کو حوصلہ ملا ہے کہ وہ جدید ترین انداز کی اشیاء اور انقلابی انداز کی ٹیکنالوجی کی اختراع کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔ر ا۔

U-2094



(Release ID: 1801954) Visitor Counter : 169


Read this release in: Bengali , English , Hindi , Tamil