وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ این پورنا دیوی نے ملک بھر میں 49 اساتذہ کو قومی آئی سی ٹی ایوارڈ پیش کیے

Posted On: 28 FEB 2022 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 فروری 2022:

مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ اناپورنا دیوی نے ملک بھر میں 49 اساتذہ کو قومی آئی سی ٹی ایوارڈ پیش کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ اناپورنا دیوی نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں تدریس اور آموزش میں ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال، لسانی رکاوٹوں کو دور کرنے، تعلیمی منصوبہ بندی اور انتظام کے ساتھ ساتھ دویانگ طلبہ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سمگرا شکشا کے تحت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی [آئی سی ٹی] کی مداخلت میں اسکولوں اور ٹیچر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آئی) کو آئی ٹی انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا ایک جزو بھی شامل ہے تاکہ اسکول اور اساتذہ کی تعلیم میں آئی سی ٹی کے اختراعی استعمال کو آسان بنایا جاسکے جس سے اسکول اور اساتذہ کی تعلیم کے تمام شعبوں میں معیار میں بہتری آئے گی۔

محترمہ اناپورنا دیوی نے زور دیا کہ ڈیجیٹل خلیج کو پاٹنے کے پرچم بردار منصوبوں میں دیکشا، ای پاٹھ شالا، اساتذہ اور طلبہ کے لیے آئی سی ٹی نصاب، سویم پر اسکول موکس، پی ایم ای-ودیا (ون کلاس ون چینل) اور نشٹھا (نیشنل انیشی ایٹو فار اسکول ہیڈز اینڈ ٹیچرز ہولسٹک ایڈوانسمنٹ) آن لائن وسیلے سے اساتذہ کی تربیت کے مربوط پروگرام شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات کسی بھی سماجی، سیاسی، معاشی یا جغرافیائی رکاوٹوں سے پرے ٹیکنالوجی کی رسائی کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

انھوں نے ملک کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو سراہا اور بتایا کہ بھارتی سوسائٹی میں گرو کا بے حد احترام کیا جاتا ہے۔ انھوں نے آج تمام اساتذہ کو تعلیم کے شعبے میں ان کی محنتی کوششوں اور اختراع اور کوویڈ کی عالمی وبا کی صورتحال کے دوران بھی اپنے اسکولوں میں ٹیکنالوجی کی رسائی کو فروغ دینے پر مبارکباد پیش کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کے حالیہ بجٹ اعلانات نے ڈیجیٹل تعلیم کے تمام اقدامات کو مزید فروغ دیا ہے۔ 200 ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلز، سائنس اور ریاضی میں 750 ورچوئل لیبز کا آغاز، اساتذہ کو ڈیجیٹل اساتذہ میں طور پر تبدیلیپیدا کرنا 2022-23 کے لیے ہماری حکومت کے نئے بجٹ اعلانات میں سے چند ایک ہیں۔

تعلیم میں آئی سی ٹی کے استعمال کے لیے اسکولی اساتذہ کے لیے قومی ایوارڈ کی شکل میں دیا گیا اعتراف نامہ بالواسطہ طور پر اساتذہ کو مواد کی تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے کلاس رومز میں وسیع پیمانے پر اور نمایاں طور پر آئی سی ٹی استعمال کرنے کی ترغیب دینے میں معاون ہے۔

این سی ای آر ٹی نے اپنے ایک پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں طلب کرنے، متوقع امیدواروں کی جانب سے آن لائن سیلف نامینیشن، ریاستی/یو ٹی/اداروں کی سطح کے حکام سے نامزدگیاں وصول کرنے، جیوری کے ذریعے حتمی انتخاب کے لیے قومی سطح کی جیوری میٹنگ کی تنظیم کے ذریعے منظم و مربوط عمل کو اختیار کیا ہے، جو شفاف طریقے سے انجام دیا جارہا ہے۔

اب اس ایوارڈ کو ٹیچر ایجوکیٹرز (اسکول کمپلیکس، سی آر سی، بی آر سی، بی آئی ای ٹی، ڈی وائی ٹی، سی ٹی ای/ آئی اے ایس ای، ایس سی ای آر ٹی/ ایس آئی ای، ایس آئی ای ٹی، سی ای ٹی، سیمت وغیرہ اور ریاستوں کو ان کے بہترین طریقوں کے لیے توسیع دینے کا تصور کیا گیا ہے۔

ان آئی سی ٹی ایوارڈ یافتگان کو یہ ذمہ داری بھی دی جارہی ہے کہ وہ دیگر اساتذہ کی رہنمائی کرکے اپنی مسلسل کوششوں کے ذریعے تعلیم میں آئی سی ٹی کی رسائی کو توسیع دینے میں آئی سی ٹی سفیر کی حیثیت سے کام کریں اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے طلبہ میں کاروباری مہارتیں بھی پیدا کریں۔

 

***

(ش ح - ع ا- ج)

U. No. 2091


(Release ID: 1801895) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil