مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ (ٹی ای سی) نے عوامی اعتماد حاصل کرنے کی غرض سے مصنوعی ذہانت/ مشین کے ذریعہ سیکھنے کے نظاموں کے منصفانہ جائزے کا آغاز کیا

Posted On: 25 FEB 2022 5:21PM by PIB Delhi

ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ مرکز (ٹی ای سی) جو کہ ڈی او ٹی کا ایک تکنیکی بازوہے، نے اے آئی/ ایم ایل نظاموں میں عوامی اعتماد حاصل کرنے کی غرض سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) مشین کے ذریعہ سیکھنے (ایم ایل) نظاموں کے منصفانہ جائزے کے لئے ایک فریم ورک کی ترقی کے لئے ان پٹس طلب کی ہے۔

مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ اپلی کیشینز بڑے پیمانے پر تمام میدانوں جیسے کہ ہیلتھ کیئر، زراعت، اسمارٹ سٹیز، اسمارٹ گھر، مالیات، دفاع، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، قدرتی زبان کی عمل آوری، نگرانی وغیرہ میں استعمال کی جارہی ہیں۔ مختلف سرکاری تنظیمیں بھی اے آئی/ ایم ایل نظاموں کا استعمال عوامی خدمات اور ای- حکمرانی کی ترسیل کے لئے کررہی ہیں۔ اے آئی/ ایم ایل نظاموں میں جانب داری مختلف اخلاقی، سماجی اور قانونی مسائل پیدا کررہی ہے۔ ایک طرف استعمال کرنے والوں کی ان نظاموں کے بارے میں یہ امید ہے کہ وہ اپنے نتائج میں مبنی برانصاف ہوں تو دوسری طرف ایک جانبدار اے آئی/ ایم ایل نظام ایک خاص دیموگرافی کو ترجیح دیتا ہے اور دوسروں کے خلاف امتیازی رویہ روا رکھتا ہے۔ جب اے آئی/ ایم ایل کا استعمال ای- حکمرانی یا عدالت کے ذریعہ ہو تو ان کی غیر جانبداری کی تفتیش ایک قانونی ضرورت بن جائے گی، لہٰذا ذمہ دار اے آئی کی ایک اہم ضرورت یہ ہے کہ اے آئی/ ایم ایل نظام غیر جانب دار اور مبنی برانصاف ہو۔

قومی ڈیجیٹل کمیونیکیشنز پالیسی-2018 اے آئی کے اختیار کرنے اور ہم آہنگ ترقی کے لئے مینڈیٹ دیتی ہے۔ مصنوعی ذہانت ’اے آئی سب کے لئے‘ اور ہندوستان کے لئے دستاویزات کے نظریہ کے لئے قومی حکمت عملی جسے نیتی آیوگ نے جاری کیا ہے، ہندوستان میں اے آئی کی ڈیزائن- ترقی اور تعیناتی کے لئے وسیع اخلاقی اصولوں کو قائم کرتی ہے۔

اے آئی/ ایم ایل نظاموں میں عوامی اعتماد کے حصول کی غرض سے ٹی ای سی اے آئی/ ایم ایل نظاموں کے رضا کارانہ غیر جانب دار جائزے پر کام کررہی ہے۔چنانچہ ٹی ای سی متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی پہل قدمی کررہی ہے اور لیٹر نمبر: 2022/3-4 سی اینڈ بی-ٹی ای سی/ اے آئی- غیر جانب داری مورخہ 22 فروری 2022 کے بموجب مختلف اقسام کے اے آئی/ ایم ایل نظاموں کی غیر جانبداری کے جائزے کے لئے طریقہائے کار وضع کرنے کے لئے مشورے طلب کئے ہیں۔ ٹی ای سی کی ویب سائٹ https://tec.gov.in   پر تفصیلات پوسٹ کردی گئی ہیں۔

چونکہ ان نظاموں کا استعمال ہماری زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہوتا ہے، اس لئے ٹی ای سی کی پہل قدمی ملک کے ہر شہری کے لئے مفید ہوگی۔ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو خاص طور پر اور یہاں تک کہ بڑی بڑی انٹرپرائزیز کو فائدہ پہنچے گا۔ اس لئے کہ ان کی مصنوعات زیادہ قابل اعتبار اور قابل قبول ہوں گی، بشرطیکہ وہ ایک غیر جانب دار سرکاری ایجنسی جیسے کہ ٹی ای سی کے ذریعہ تشخیص شدہ اور سرٹی فائیڈ ہوں گی۔ نیز یہ غیر جانب داری کی ایک اہم علامت سمجھی جائے گی اور تحقیق کرنے والوں، کالج طلبا اور دوسرے افراد، سرکاری تنظیموں اور معاشرے کے لئے تمام طبقات کے لئے بڑے پیمانے پر مفید ہوگی۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک ۔ ع ر (

 U. No. 2077



(Release ID: 1801767) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Tamil