مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

لکشیہ زیرو ڈم سائٹ: حکومت ہند نے راجستھان میں ورثہ جاتی فضلہ کو از سر نو بروئے کار لانے کے لئے 250 کروڑ روپے کی منظوری دی


24 شہروں میں موجود 45 لاکھ سے زیادہ  میٹرک ٹن وراثتی فضلہ کو استعمال میں لاکر فضلہ سے پاک ریاست بنانے کے خواب کو پوراکرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 25 FEB 2022 6:55PM by PIB Delhi

’’سوچھ بھارت مشن –شہری 2.0 کا ہدف کورا کرکٹ سے پاک یعنی کورا کرکٹ سے مکمل طور پر پاک شہر بنانا ہے‘‘

-نریندر مودی، وزیر اعظم

راجستھان جغرافیائی اعتبار سے سب سے بڑی ریاست ہے، جو 3.4 لاکھ اسکوائر میٹر میں پھیلی ہوئی ہے اور فطرت کے ساتھ اس کے صدیوں پرانے رشتے ہیں۔ ساتھ ہی اراولّی ماؤنٹین رینج ،بھرت پور کا نیشنل پارک کیولاڈیو، رنتھم بور نیشنل پارک اور مکندر ہلز ٹائیگر ریزرو اس کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگاتے ہیں۔ اس ریاست کی 25 فیصد آبادی (2011 کے شماریات کے مطابق) شہری علاقوں میں رہتی ہے۔ اس ریاست میں 2014 کے بعد سے سوچھ بھارت مشن شہری (ایس بی ایم-یو) کے تحت مختلف ٹھوس فضلہ کے بندوبست کے اقدامات کے ساتھ ساتھ 3.5 لاکھ انفرادی گھرانوں میں بیت الخلا (آئی ایچ ایچ ایل) اور 31 ہزار سے زیادہ کمیونٹی اور عوامی بیت الخلاؤں کی تعمیر کی گئی ہے۔

پوری ریاست میں 198 شہری مقامی بلدیات کے ذریعہ ہر دن 4800 میٹرک ٹن (ایم ٹی) میونسپل ٹھوس فضلہ پیداہوتے ہیں، جبکہ اس کے 90 فیصد وارڈس میں گھر گھر جاکر کورا کرکٹ کو جمع کیا جاتا ہے۔ اس فضلہ میں سے صرف 28 فیصد کو سائنسی طور پر صاف  کیا جاتا ہے، جبکہ اِس کا زیادہ تر حصہ بغیر صاف ہوئے  پاس کے ڈم سائٹ پر پہنچتا ہے۔ ڈنگا پور جیسے شہروں کی جانب سے مثالی کام کئے جانے کے باوجود (سوچھ سرویکشن 2021 میں 25 ہزار سے 50 ہزار کی آبادی کے زمرے میں صاف وشفاف شہر) راجستھان سوچھ سرویکشن 2021 میں 100 سے زائد یو ایل بیز زمرے میں 14 ریاستوں میں سے 11ویں   نمبر پر رہا۔ یہ ریاستوں کے لئے کافی اہم ہوگا کہ وہ آنے والے دنوں میں جگہ پر فضلہ کو الگ کرنے ، فضلہ کو بروئے کار لانے کی صلاحیت میں بہتری لانے اور اس کے وراثتی ڈم سائٹ کو بروئے کار لانے کی شروعات کرنے کی سمت میں فوری قدم اٹھائیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم اکتوبر 2021 کو شہروں کی تبدیلی اور اس کے احیا (اے ایم آر یو ٹی) کے لئے اٹل مشن کے ساتھ ساتھ سوچھ بھارت مشن شہری 2.0 کی شروعات کی تھی۔  ایس بی ایم-یو 2.0 کا وژن دیرپا صاف صفائی اور کورا کرکٹ سے پاک شہروں کے لئے سائنسی طریقے سے فضلہ کی پروسیسنگ کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ قومی توجہ، سنگل یوز پلاسٹک کو ختم کرنے، تعمیری اور انہدامی فضلہ کی سائنسی طریقے سے صاف صفائی کو یقینی بنانے اور اشیا کی وصولیابی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ کچرے سے کھاد ، کورا کرکٹ سے توانائی کے قیام پر ہے۔ ریاست کے لئے ایس بی ایم-یو 2.0 کی خاطر مختص کیاگیا بجٹ 1765.80 کروڑ روپے ہے، جو 19-2014 سے ایس بی ایم-یو میں 705.46 کروڑ روپے کے مختص بجٹ سے ڈھائی گنا زیادہ ہے، جس میں سے دستیاب فنڈز کا 87 فیصد دعویٰ راجستھان پہلے ہی کرچکا ہے۔

ایس بی ایم-یو 2.0 کے تحت ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، (ایم او ایچ یو اے)  صلاحیت سازی کے ورک شاپ کے ذریعہ راجستھان کی مقامی ذاتی حکمرانی محکمہ (ایل ایس جی ڈی) کے ساتھ مل کر مسلسل کام کررہی ہے اور ریاست کی صلاحیت سازی کی خاطر ہر شہری مقامی بلدیات کے لئے ٹھوس فضلہ کے بندوبست  کے سلسلے میں عملی منصوبے کی تیاری پر اجلاس کا انعقاد کررہا ہے۔  حالیہ دنوں 250.15 کروڑ روپے کی لاگت سے تجاویز کی منظوری کے ذریعہ ایم او ایچ یو اے کی جانب سے ریاست کو بڑھاوا دیاگیا ہے۔ یہ تجویز ریاست نے 24 شہروں میں موجود 45.5 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ  وراثتی فضلہ کو بروئے کار لانے کے تعلق سے دی تھی۔

جے پور کا پنک شہر جو راجستھان کا راجدھانی شہر ہے اور ریاست میں سب سے زیادہ ورثہ جاتی فضلہ یہاں پر ہے۔ وہ اپنے شہری منظرنامے کو تبدیل کرنے، اپنے شہریوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور 147  ایکڑ شہر کی زمین کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لئے خود 11.9 لاکھ میٹرک ٹن ورثہ جاتی فضلہ کو بروئے کار لانے کی تیاری کررہا ہے۔  میونسپل کارپوریشن شہر کے ڈم سائٹ میں پڑے تقریباً 6.65 لاکھ میٹرک ٹن کچرے کو بروئے کار لانے کے لئے تیار ہے، جبکہ جودھپور کے وراثتی شہر کا تقریباً 4 میٹرک ٹن ورثہ جاتی فضلہ کو بروئے کار لانے کا منصوبہ ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ فضلہ کو بروئے کار لانے کی اس کوشش سے ریاست بھر میں 473 ایکڑ قیمتی زمین کو دوبارہ استعمال کیا جاسکے گا، جو فی الحال دہائیوں سے  فضلہ میں دبی ہوئی ہیں۔

ورثہ جاتی فضلہ کو بروئے کار لاکر کے  ریاست،  کورا کرکٹ سے پاک شہربنانے کا خواب پورا کرنے کے قریب پہنچے گا اور مشن مدت کے اندر ’لکشیہ زیرو ڈم سائٹ‘ کو حاصل کرنے میں ریاست کو مدد ملے گی۔

تازہ ترین معلومات کے لئے سوچھ بھارت مشن کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سے جڑے رہیں۔

Facebook:Swachh Bharat Mission - Urban | Twitter: @SwachhBharatGov|

YouTube: Swachh Bharat Mission-Urban | Instagram:sbm_urban

 

*************

( ش ح ۔ ع ح ۔ ع ر (

 U. No. 2074



(Release ID: 1801757) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Tamil