وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے وشاکھاپٹنم میں 'آزادی کا امرت مہوتسو 'کے ایک حصے کے طور پر "ملن 2022" کے لیے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 26 FEB 2022 6:30PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • وزارت ثقافت کی جانب سے آئی جی این سی اے کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر مختلف ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
  • اس تقریب میں ہندوستانی بحریہ کی اکائیوں کے علاوہ  140 اعلیٰ سطحی غیر ملکی مندوبین اور 14 غیر ملکی جنگی جہاز اور ہوائی جہاز  شرکت کر رہے ہیں۔
  • میلان 2022 کے لیے 46 دوست ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔
  • ویزاگ کی میئر  گولاگنی ہری وینکٹ کماری نے آئی جی این سی اےکے زیر اہتمام  ثقافتی پروگراموں کا افتتاح کیا

وزارت ثقافت 'ملن 2022' میں حصہ لے رہی ہے جس میں اندرا گاندھی قوم مرکز برائے آرٹس (آئی جی این سی اے) 26 فروری سے 28  فروری تک آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام بحریہ کی مشرقی کمان اور حکومت آندھرا پردیش کے تعاون سے وشاکھاپٹنم کے رام کرشنا بیچ اور ملن گاؤں میں مختلف  قافتی پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے۔

  ملن ایک کثیر ملکی بحری مشق ہے، جو ہر 2 سال میں ایک بار منعقد کی جاتی ہے۔ ملن 22 کا تھیم – ہمدردی – ہم آہنگی – تعاون،  اس مشق کے جذبے کی حقیقی عکاسی ہے۔ ملن 2022 کے لیے 46 دوست ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔

وزارت ثقافت کی جانب سے آئی جی این سی اے کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پرمختلف  ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان میں حسب ذیل ثقافتی پروگرام شامل ہیں:

  • 26 اور 27 فروری 2022 کو دوپہر 3.00 بجے سے شام 4.00 بجے تک آر کے بیچ بس اسٹاپ کے پیچھے، گاووالا  کی دکان کے بغل میں این ٹی آر کے مجسمے کے پاس پتنگ بازی
  • 26 سے 28 فروری 2022 تک (پورا دن) آر کے بیچ بس اسٹاپ کے پیچھے، گاووالا کی دکان کے بغل میں این ٹی آر  کے مجسمہ کے پاس  رنگولی بنانا
  • 26 اور 27 فروری 2022 کو شام  18.40 بجے رام کرشنا بیچ اور سٹی پریڈ میں ثقافتی ٹیم شرکت کرے گی اور
  • 26 سے 28 فروری 2022، شام 7:30 بجے بیچ روڈ اور ملن ولیج میں ثقافتی پروگرام ۔

اس تقریب میں خطبہ استقبالیہ  پیش کرتے ہوئے، آئی جی این سی اے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر  پرینکا مشرا نے "آزادی کا امرت مہوتسو" (اے کے اے ایم) کے تصور اور تھیم اور ملن 2022 میں بحریہ کی اس خاص تقریب  کی اہمیت کو واضح کیا۔

اس تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے،ویزاگ کی میئر گولاگنی ہری وینکٹ کماری نے آندھرا پردیش کے بھرپور ثقافتی ورثے کی شراکت اور اہمیت کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے لوگوں کی لگن کے بارے میں بتایا جنہوں نے نہ صرف ہندوستان کو اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ اپنے اندر خود انحصار ہندوستان کے جذبے سے معمور بھارت 2.0 کو سرگرم کرنے کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی قوت اور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

اس پروگرام کی اہمیت اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس میں ہندوستانی بحریہ کی اکائیوں کے علاوہ تقریباً 140 اعلیٰ سطحی غیر ملکی مندوبین اور 14 غیر ملکی جنگی جہاز نیز ہوائی جہاز شرکت کریں گے اور ان ممالک کے نمائندے تقریب کے مقام پر پتنگ بازی  کے ساتھ رنگولی بھی دیکھیں گے۔ وشاکھاپٹنم  اور ساری دنیا کے لوگ اے کے اے ایم کےتمام ثقافتی پروگراموں سےآن لائن بھی لطف اٹھا ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2052



(Release ID: 1801756) Visitor Counter : 165


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil