اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب رام چندر پرساد سنگھ نے فضلے سے دولت پیدا کرنے سے متعلق وزیر اعظم کی تصوریت کو اُجاگر کیا؛انہوں نے ریاستوں کے کانکنی اور صنعتوں کے وزیروں کی دو روزہ کانفرنس کی صدارت کی


جناب پھگن سنگھ کُلستے نے اس بات پر اطمینان کا اظہا رکیا کہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مثبت روابط قائم کئے جارہے ہیں

کانفرنس میں فولاد کی کانکنی کے شعبے کے بارے میں غورو خوض کیا گیا

Posted On: 25 FEB 2022 7:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25فروری؍2022

فولاد کی وزارت، حکومت ہند نے 25 اور 26فروری 2022ء کو اُڈیشہ میں کونارک کے مقام پر وزارت کے ساتھ ’’کانوں اور صنعتوں کے وزراء کی کانفرنس‘‘منعقد کی۔اس کانفرنس کا مقصد معدنیات سے مالا مال ریاستوں کو ایک موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ کانکنی ، پٹے پر دینے  اور جاری نئے پروجیکٹوں  کی ماحولیات سے متعلق منظوری کی حصولیابی سے متعلق امور پر غورو خوض کرسکیں۔فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے  فولاد اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کُلستے ، اُڈیشہ کے فولاد اور کانوں کے وزیر جناب پرفل کمار ملک اور مدھیہ پردیش کے صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر جناب راج وردھن سنگھ کی موجودگی میں اس کانفرنس کا افتتاح کیا۔

 

 

 

جناب رام چندر پرساد سنگھ نے حاضرین کو عزت مآب وزیر اعظم کے فضلے سے دولت پیدا کرنے کے نظریے کی یاددہانی کرائی۔ اس سلسلے میں اُنہوں نے مختلف کمپنیوں کے ذریعے فولاد کی تیاری میں پلاسٹک کا کچرا استعمال کرنے کے سلسلے میں کی جارہی تحقیق کا ذکر کیا۔ مؤثر باز آبادکاری کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صرف وہ کمپنیاں جو مثبت طریقے سے سماجی سرمایے کو بروئے کار لاسکتی ہیں اور جو مقامی آبادی کو اس کے فائدے پہنچانے کے لئے تیار ہیں، وہ ہی کمپنیاں طویل عرصے میں اس سے فائدے حاصل کرسکیں گی۔اسی طرح بھارت اس وقت پھل پھول سکتا ہے کہ جب وہ اس شعبے میں تمام متعلقہ فریقوں کے لیے یکساں مواقع دستیاب کرائے۔اس نظریے کو سمت دینے کی خاطر ثانوی فولاد کے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی پالیسی بہت ضروری ہے۔مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے ذریعے فولاد کے شعبے کے لئے مخصوص کانکنی سے متعلق پیش کئے گئے امور پر غورو خوض کیا گیا اور اس سلسلے میں مفید تبادلہ خیال کا شرکت کرنے والے مندوبین نے خیر مقدم کیا۔

کانکنی اور فولاد سازی سے متعلق امور کو اجاگر کرتے ہوئے ،فولاد کی وزارت کے عہدیداروں نے پالیسی معاونت کی وضاحت کی، جس کی کہ مرکزی حکومت کے ذریعے توسیع کی جارہی ہے اور انہوں نے کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ریاستی سرکاروں  کی جانب سے مطلوبہ مدد کی تفصیلات فراہم کیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی پی ایس ایز کے سربراہوں نے ریاستی سرکاروں کے  تعاون کےلئے اُن کا شکریہ ادا کیا اور مطلع کیا کہ وہ اس سلسلے میں مزید تعاون کے منتظر ہیں۔

 

 

فولاد کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کُلستے ، لگ بھگ پانچ گھنٹے طویل اجلاس کے دوران مندوبین کے درمیان تبادلہ خیال کا خیر مقدم کیا۔ ان تبادلہ خیال کے دوران تمام فریقوں سے متعلقہ معلومات حاصل ہوئیں  اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان تبادلہ خیال سے جو امور سامنے آئے ہیں، ان پر توجہ دیئے جانے اور انہیں حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ ریاستی سرکاروں کے ساتھ مثبت تال میل کے بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات  کے مطابق  حکومت اسی قسم کے مزید ’’سمیلن‘‘منعقد کرے گی۔

مدھیہ پردیش کے صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر جناب راج وردھن سنگھ صنعتی ترقی کے لئے ضروری اراضی، خام مال اور دیگر قسم کے خام مال کی دستیابی کے لحاظ سے مدھیہ پردیش کی نمایاں خصوصیات کو اُجاگر کیا اور تلقین کی کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے لئے درست ایکو نظام قائم کیا ہے۔

اُڈیشہ کے فولاد اور کانوں کے وزیر جناب پرفل کمار ملک نے اس کانفرنس کے انعقاد کی خاطر کونارک کو منتخب کرنے کےلئے فولاد کے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ اُڈیشہ میں ترقی پسند اور مستحکم حکومت ہے، جو ریاست میں کانکنی کے امکانات کو بروئے کار لانے کےلئے پہلے ہی سازگار ماحول فراہم کرنے کی غرض سے تمام تر اقداما ت کررہی ہے۔

 

 

کانفرنس کے افتتاحی دن مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے سرکردہ عہدیدار اور فولاد کی وزارت کے تحت تمام سی پی ایس ایز کے صدر نشین صاحبان  بھی موجود تھے۔

 

*************

 

ش ح-ع م– ن ع

U. No.2075


(Release ID: 1801755) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu