کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ایف آئی او نے جگت ایگرو کموڈٹیز پرائیویٹ لمیٹیڈکے معاملے کی  جانچ کے سلسلے میں ستیش کمار پاوا، سورو اگروال، سوہاس ایس پرانجپے کو گرفتار کیا ہے

Posted On: 25 FEB 2022 7:42PM by PIB Delhi

سنگین دھوکہ دہی کے معاملے کی جانچ کرنے والا دفتر (ایس ایف آئی او) نے جگت ایگرو کموڈٹیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے معاملے کی جانچ کے سلسلے میں پرموٹر اور شیئر ہولڈر ستیش کمار پاوا، سورواگروال، پرموٹر کا بیٹا اور سوہاس ایس پرانجپے، قانونی آڈیٹر کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ایس ایف آئی او کے ذریعہ جگت ایگرو کموڈٹیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے معاملے کی جانچ کے حصے کے طورپر عمل میں آئی  ہیں۔

قومی کمپنی لا ٹریبونل کے ذریعہ منظور کئے گئے احکامات کی بنیاد پر کارپوریٹ امور کی وزارت نے جانچ کی ذمہ داری ایس ایف آئی او کو سونپی تھی۔

ایس ایف آئی او نے ان کے پاس سے ملے سازوسامان کی بنیاد پر کمپنیز ایکٹ، 2013 کی دفعہ 212 (8) کے تحت ملے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ گرفتاریاں کی ہیں، جن سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ افراد کمپنیز ایکٹ 2013 کی دفعہ 447 کے تحت سنگین کارپوریٹ دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کے ملزم ہیں۔ انہوں نے اپنے اسٹاک کی موجودہ صورتحال کو بڑھا چڑھا کرکے 3 سال کی مدت میں مالیاتی لین دین کو غلط طریقے سے پیش کیا اور غلط طریقے سے مالی لین دین کی بنیاد پر قرض لینے کے لئے بینکوں کو قائل کیا۔ کمپنی نے سرکاری بینکوں یعنی ایس بی او پی اور پی این بی سے رقم ادھار لی اور مختلف چینلوں کے ذریعہ اس رقم کو کہیں دوسری جگہ بھیج دیا  یا اس رقم کو غبن کرلیا۔

انہیں دلی میں مجاز دائرہ اختیار کی عدالت کے سامنے پیش کیاگیا  اور خصوصی عدالت (کمپنیز ایکٹ، 2013)، ممبئی کے سامنے انہیں پیش کرنے کے لئے ٹرانزٹ ریمانڈ کے آرڈرس کی اپیل کی گئی ۔

ایڈیشنل سیشن جج، ممبئی  نےتمام تینوں  ملزموں کو یکم مارچ 2022 تک  ایس ایف آئی او کی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔

معاملے کی مزید تحقیقات فی الحال جاری ہے۔

*************

( ش ح ۔ ع ح ۔ ع ر (

 U. No. 2070


(Release ID: 1801714) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Marathi