امور خارجہ کی وزارت

‏ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یوکرین سے گھر جانے والے بھارتیوں کا پہلا بیچ وصول کیا‏

Posted On: 26 FEB 2022 9:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26 فروری 2022:

‏مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے یوکرین سے وطن آنے  والے بھارتیوں کے پہلے دستے کا استقبال کیا، ایئر انڈیا کی پہلی انخلا پرواز کے طور پر اے آئی سی 1944 آج شام 7.50 بجے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔ آج سہ پہر رومانیہ کے بخارسٹ کے ہینری کونڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والے اس طیارے میں 219 مسافر آئے جن میں زیادہ تر بھارتی طلبہ تھے۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Ukraine1.JPEGRA60.png

‏جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ممبئی ہوائی اڈے پر یوکرین سے بحفاظت نکالے گئے بھارتیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ‏

‏جناب گوئل نے واپس آنے والے مسافروں سے کہا کہ وہ یوکرین میں موجود اپنے دوستوں سے بات کریں اور انھیں کہیں کہ وہ فکر نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوکرینی صدر سے بات کی ہے اور بھارتی شہریوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ روسیوں نے تمام بھارتیوں کو نکالنے میں مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ ‏

‏جناب گوئل نے کہا کہ انخلا کی مزید پروازیں اڑائی جارہی ہیں اور دوسری پرواز اتوار کی صبح کو دہلی میں اترنے کا امکان ہے۔ ‏

‏وزیر موصوف نے قومی مقصد کے لیے اپنے عزم پر ایئر انڈیا کا دل سے شکریہ ادا کیا جس پر وطن واپس آنے  والے تمام مسافروں نے تالیاں بجائیں۔ ‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Ukraine2.JPEGFY31.png

‏گھر آنے  والے مسافروں کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد ممبئی ہوائی اڈے پر اپنے قریبی عزیزوں کے استقبال کے لیے موجود تھی۔ ‏

‏(مزید تصاویر بعد میں آئیں گی) ‏

***

(ش ح- ع ا- ت ح)

U.No. 2045



(Release ID: 1801597) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Marathi