صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

مغل گارڈن عوام الناس کے لیے 16 مارچ 2022 تک (پیر کے دن جو کہ رکھ رکھاؤ کا دن ہے اور 1 مارچ 2022 – سرکاری تعطیل کو چھوڑ کر) 1000 بجے سے 1700 بجے تک (آخری داخلہ 1600 بجے) کھلا رہے گا

Posted On: 25 FEB 2022 6:37PM by PIB Delhi

پہلے سے بک کیے گئے سات سلاٹ 1000 بجے سے 1700 بجے کے درمیان دستیاب رہیں گے۔ آخری داخلہ 1600 بجے ہوگا۔ ہر ایک سلاٹ میں اب زیادہ سے زیادہ 300 افراد کو داخلہ دیا جا سکتا ہے۔ ٹور کے دوران زائرین کو ماسک پہننا، سماجی دوری کا خیال رکھنا جیسے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔ داخلہ کے مقام پر انھیں تھرمل اسکریننگ سے ہو کر گزرنا ہوگا۔ ماسک کے بغیر کسی کو بھی داخلہ نہیں ملے گا۔

بکنگ https://rashtrapatisachivalaya.gov.in یا https://rb.nic.in/rbvisit/visit_plan.aspx پر کی جا سکتی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر، ٹکٹ خرید کر داخلہ کرنے کی سہولت نہیں ملے گی۔

تمام زائرین کے لیے داخلہ اور نکاسی صدر اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگی، جو نارتھ ایونیو کو راشٹرپتی بھون سے جوڑنے والے راستے کے نزدیک ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2008


(Release ID: 1801272) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil