سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بائیولوجیکل ای- لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کردہ ڈی بی ٹی – بی آئی آر اے سی ناول کووڈ-19 ویکسین کنڈیڈیٹ – کوربی ویکس ٹی ایم کو 12 سے 18 سال کی عمر کے گروپ کے لئے ایمرجنسی استعمال کے لئے ڈی سی جی آئی کی منظوری ملی
Posted On:
24 FEB 2022 9:00PM by PIB Delhi
کووڈ – 19، کوربی ویکس ٹی ایم کو ،جو ہندوستان کی پہلی تیار کردہ رسیپٹر بائنڈنگ ڈومین (آر بی ڈی) پروٹین سب یونٹ ویکسین ہے ، جسے بائیولوجیکل ای- لمیٹڈ کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، 12 سے 18 سال کی عمر کے گروپ پر ایمرجنسی استعمال کے لئے منظوری مل گئی ہے۔ یہ منظوری ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (سی جی آئی ) کی طرف سے ملی ہے۔ اسے بچوں اور 12 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے لوگوں سمیت انسانوں کو لگائے جانے کے لئے منظوری ملی ہے۔
بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے (ڈی بی ٹی) اور اس کے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (پی ایس یو)، بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنٹس کونسل (بی آئی آر اے سی) نے فیز-3 کلینکل مطالعات کے ذریعہ کلینکل سے قبل کے مرحلے سے بائیولوجیکل ای کے کووڈ – 19 ویکسین کنڈیٹ کو تعاون دیا ہے۔ ویکسین کنڈیٹ کو نیشنل بائیو فارما مشن کے ذریعہ کووڈ - 19 ریسرچ کنزورشیم کے تحت مالی امداد فراہم کی گئی تھی۔ یہ مالی امداد کلینکل سے پہلے مطالعات اور فیز -1 اور 2 کلینکل ٹرائلس کے لئے فراہم کی گئی تھی۔ اضافی تعاون مزید کلینکل پیش رفت کے لئے مشن کووڈ سرکشا کے ذریعہ فراہم کیا گیا تھا۔ کوربی ویکس ٹی ایم ایک سیکنڈ ڈوز ویکسین ہے، جسے 2 سے 8 سیلسیس ڈگری میں رکھا جاسکتا ہے۔
ڈرگ کنٹرول جنرل آف انڈیا نے 28 دسمبر 2021 کو بالغوں میں ہنگامی صورت حال میں محدود استعمال کے لئے کوربی ویکس ٹی ایم کی منظوری پہلے ہی دے دی ہے۔ جاری فیز -2 اور 3 کلینکل مطالعے کے عبوری نتائج کی بنیاد پر بائیولوجیکل ای کو 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو ہنگامی صورت حال میں محدود سطح پر استعمال کرنے کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ دستیاب تحفظ اور جاری فیز 2 اور 3 کلینکل مطالعے کے نتائج میں اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے اور اس میں قوت مدافعت کی صلاحیت ہے۔ ڈی بی ٹی کے ایک مختار انسٹی ٹیوٹ، ٹرانس لیشنل ہیلتھ سائنس اور ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی) نے فیز – 2 اور 3 مطالعات کے لئے ایمیونو جینی سٹی ڈیٹا فراہم کئے ہیں۔
ڈپارٹمنٹ اور بائیو ٹیکنالوجی اور بی آئی آر اے سی (حکومت ہند) کے چیئر پرسن ڈاکٹر راجیش گوکھلے نے اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈپارٹمنٹ نے مشن کووڈ سرکشا کے ذریعہ محفوظ اور فعال کووڈ – 19 ٹیکے تیار کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ اسے بی آئی آر اے سی کے ذریعہ نافذ کئے جارہے آتم نربھر بھارت پیکج 3.0 کے تحت لانچ کیا گیا ہے۔ مشن کے تحت یہ دوسری ویکسین ہے، جو 12 سے 18 سال کی عمر کے گروپ کے لئے ایمرجنسی استعمال کے لئے حاصل ہوئی ہے۔ کوربی ویکس وقت کی کسوٹی پر کھرا اترنے والا ایک پلیٹ فارم پر مبنی ہے جو بھارت اور دنیا کے لئے ایک اہم ویکسین ہوگا۔ یہ انڈسٹری – اکیڈمیوں کی شراکت داری کی ایک اور کامیاب مثال ہے۔
بائیولوجیکل ای- لمیٹڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ مہیما دتلا نے کہا کہ ہم اس اہم پیش رفت سے کافی خوش ہیں، جس نے ہمارے کوربی ویکس ٹی ایم کو 12 سے 18 سال کی عمر کے گروپ کا احاطہ کرنے میں مدد کی ہے۔ اس کی منظوری کے ساتھ ہم کووڈ - 19 عالمی وبا کے خلاف اپنی عالمی لڑائی کو ختم کرنے کے زیادہ قریب پہنچ گئے ہیں۔ ہم حکومت ہند کے ڈپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ اسسٹنٹ کونسل (بی آئی آر اے سی)، ٹرانس لیشنل ہیلتھ سائنس اور ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (ٹی ایچ ایس ٹی آئی)، کلینکل آزمائشوں میں تمام شرکاء اور پرنسپل تحقیق کاروں اور کلینکل سائٹ اسٹاف کے ساتھ تشکر کا اظہار کرتے ہیں، جنہوں نے گزشتہ کئی ماہ کے دوران انہیں اس ٹیکے کی تیاری میں مدد فراہم کی۔
ڈی بی ٹی کے بارے میں:
سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ڈپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی ہندوستان میں بائیو ٹیکنالوجی کی پیش رفت اور اس کے فروغ کو تیز کرنے نیز زراعت، حفظان صحت، جانوروں سے متعلق سائنس، ماحولیات اور صنعت کے شعبوں میں بائیو ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔
بی آئی آر اے سی کے بارے میں:
بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنٹس کونسل (بی آئی آر اے سی) ایک ناٹ فار پرافٹ سیکشن -8، شیڈیول بی، پبلک سیکٹر انٹر پرائز ہے، جو ایک انٹر فیس ایجنسی کے طور پر بھارت سرکار کے بائیو ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ (ڈی بی ٹی) کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے، تاکہ ابھرتی ہوئی بائیو ٹیک صنعت کو مستحکم اور اسے با اختیار بنایا جاسکے، جس سے کہ کلیدی تحقیق اور اختراعی سرگرمیاں انجام دی جاسکیں۔ اس کے علاوہ قومی اہمیت کے حامل پروڈکٹ کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔
بائیو لوجیکل ای- لمیٹڈ کے بارے میں:
بائیو لوجیکل ای- لمیٹڈ (بی ای) حیدر آباد کی دوا سازی اور بائیو لوجکس کمپنی ہے، جو 1953 میں قائم کی گئی تھی۔ بائیو لوجیکل ای- لمیٹڈ ہندوستان میں پہلی پرائیویٹ سیکٹر بائیو لوجیکل پروڈکٹس کمپنی ہے اور جنوبی بھارت میں پہلی دوا ساز کمپنی ہے۔ بائیو لوجیکل لمیٹڈ (بی ای) ویکسین تیار کرتی ہے اور انہیں سپلائی کرتی ہے۔ بی ای نے 100 سے زیادہ ملکوں کو اپنے ویکسین سپلائی کئے ہیں اور اس کا تھیرا پیٹک پروڈکٹس ہندوستان اور امریکہ میں فروخت کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ح ا- ق ر)
U-1986
(Release ID: 1801006)
Visitor Counter : 317