کوئلے کی وزارت

کول انڈیا لمیٹڈ کی  بند پڑی کوئلہ کانوں کے لئے محصول ساجھیداری ماڈل سے متعلق شراکت داروں کے مشورے کو حوصلہ افزا رد عمل حاصل ہوا


کول انڈیا ،پرائیویٹ سیکٹر کو اس طرح  کی  100 سے زیادہ کانیں دینے پر غور کر رہا ہے

Posted On: 24 FEB 2022 6:29PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے آج یہاں نجی  شعبے کے ساتھ کول انڈیا لمیٹڈ سی آئی ایل کی بند پڑی  کانوں کے لئے  محصول حصہ داری ماڈل سے متعلق  شراکت داروں کے ساتھ  صلاح ومشورہ کیا۔

صلاح ومشورہ میں ایسل مائننگ، اڈانی، ٹاٹا، جے ایس ڈبلیو، جے ایس پی ایل  وغیرہ جیسے  پرائیویٹ  شعبے  کی   بڑی  حصہ داری دیکھنے کو ملی اور   تجاویز  کو  ان کی طرف سے کافی مثبت رد عمل ملا۔ حکومت  بند پڑی کوئلہ کانوں سے  کوئلہ  نکالنے کے لئے  محصول  ساجھیداری ماڈل سے متعلق نجی  سیکٹر  کی  حصہ داری پر غور کر رہی ہے۔ ایسی بہت سی کانیں ہیں، جو  بہت سی وجوہات کی وجہ سے کول انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے ماضی میں بند کردی گئی تھیں، تاہم ان کانوں کو  پرائیویٹ  سیکٹر  کی شراکت داری کے ساتھ  کوئلہ نکالنے  کے علاوہ   انہیں دبارہ کھولا جاسکتا ہے۔

کوئلے کی وزارت کو اس بات کی کافی امید ہے کہ  پرائیویٹ سیکٹر  کے اشتراک سے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ ہوگا  اور صلاحیت  بڑھے گی۔ اس کے علاوہ  ملک کی ترقی کے لئے  ضروری  فاضل کوئلہ نکالا جاسکے گا۔ کول انڈیا لمیٹڈ سی آئی ایل  وقت کی مناسبت سے محصول حصہ داری بنیاد پر پرائیویٹ سیکٹر کو  اس طرح کی 100  سے زیادہ کوئلہ کانیں  دینے  پر  غور کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح-ح ا- ق ر)

U-1981



(Release ID: 1800994) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu