وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ایک ہفتہ طویل وگیان سروتر پوجیتے کے حصے کے طور پر ثقافت کی وزارت کی طرف سے دھارا : بھارتی علم کے نظام کا ایک پروگرام کل سے شروع ہوگا جو لیکچر کا سلسلہ ہے


مختلف ادوار میں علم ریاضیات کے تئیں بھارت کے تعاون پر توجہ کے ساتھ بھارت میں ریاضیات کا پروگرام سیریز میں سب سے پہلا ہوگا

Posted On: 24 FEB 2022 5:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24 فروری، 2022/

اہم نکات :

  • دھارا بھارتی علم کے نظام سے متعلق ایک پروگرام دھارا جسے 22 فروری سے 28 فروری 2022 کے درمیان سائنس ہفتے کے طور پر  جس کا انعقاد کیایا جا رہا ہے۔
  • کل چار اطلاعاتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے جن کے نام ہیں قدیم دور، کلاسیکل دور، کیرالہ اسکول کا تعاون اور اختتامی اجلاس۔

ثقافت کی وزارت نے بھارتی علم کے نظام  سے متعلق ایک پروگرام  دھارا  کا اعلان کیا ہے جسے 22 سے 28 فروری ، 2022 کے درمیان سائنس ہفتے وگیان سروتر پوجیتے کے حصے کے طور پر منایا جارہا ہے۔ وگیان سروتر پوجیتے سائنس کا ایک فیسٹیول ہے جسے آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ دھارا پوری دنیا کے ممتاز دانشوروں کے لیکچر کی ایک سیریز پر مشتمل ہے جس میں ہماری تاریخ پر نظر ڈالی جائے گی اور بھارت کی حصولیابیوں نیز عظیم دانشوروں ، مہرین ریاضیات ، سائنسدانوں اور اس کی وراثت کی سرکردہ شخصیتوں کی طر ف سے دیئے گئے  تعاون  کا جشن منایا جائے گا۔ دھارا  کے دوران 25 فروری  کو بھارت میں ریاضیات سے متعلق تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مختلف ادوار میں ریاضیات کے تئیں بھارت کے تعاون پر توجہ دی مرکوز کی جائے گی۔

افتتاحی اجلاس میں تعارف پیش کیا جائے گا اس کے بعد مہمان خصوصی جناب منجل بھارگو خطبہ دیں گے ۔ بھارت میں ریاضیات کی ایک مالا مال اور طویل تاریخ ہے ۔ نمبروں کو ظاہر کرنے کے ریاضیات میں سب سے زیادہ ابتدائی مرحلے سے  لے کر غیر طے شدہ مساوات کے حل تک حساس تکنیک کی تشکیل تک بھارت کے ریاضی دانوں کی طرف سے قابل تحسین تعاون دیا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو حکومت ہند کی ایک پہل ہے جس کا مقصد آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر جشن منانا ہے نیز اس کی شاندار تاریخ ، ثقافت اور حصولیابیوں کا جشن منانا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا تھا جس وقت ہماری آزادی کے 75 سال ہونے کی سالگرہ کی تقریبات کے 75 ہفتے کی الٹی گنتی شروع ہوئی تھی ۔

مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے  Dhara | Azadi Ka Amrit Mahotsav, Ministry of Culture, Government of India

مزید تفصیلات کے لیے اسے دیکھیں۔

۔۔۔

                 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1971


(Release ID: 1800961) Visitor Counter : 152