زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا


پی ایم کسان اسکیم کی تیسری سالگرہ کا جشن

Posted On: 24 FEB 2022 6:40PM by PIB Delhi

پی ایم کسان،  مرکزی شعبہ کی ایک اسکیم ہے، جسے  زمین رکھنے والے کسانوں کی مالی ضروریات  سے متعلق امداد فراہم کرنے کے لیے 24 فروری، 2019 کو شروع کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعے سالانہ 6000 روپے کی مالی امداد کی رقم تین برابر قسطوں میں، ہر چوتھے مہینے میں ملک بھر کے کسان خاندانوں کے اکاؤنٹ میں منتقل  کی جاتی ہے۔ شروع میں یہ اسکیم 2 ہیکٹیئر تک کی زمین رکھنے والے چھوٹے اور کمزور کسانوں (ایس ایم ایف) کے لیے تھی، لیکن  یکم جون، 2019 سے اسکیم کا دائرہ بڑھا کر  اس میں زمین رکھنے والے تمام کسانوں کو شامل کر لیا گیا۔

اس اسکیم کی شروعات سے ہی، اس میں کئی قسم کی ٹیکنالوجیکل اور عمل آوری سے متعلق پیش رفت ہوئی ہےے تاکہ  زیادہ سے زیادہ مستفیدین مؤثر طریقے سے اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں۔

22 فروری 2022 تک، پی ایم کسان اسکیم کے تحت 11.78 کروڑ کسانوں کو  فائدہ پہنچایا گیا ہے اور  ہندوستان بھر میں اس اسکیم کے اہل مستفیدین کو متعدد قسطوں میں 1.82 لاکھ کروڑ روپے کی رقم جاری کی جا چکی ہے۔ اس میں سے 1.29 لاکھ کروڑ روپے  حالیہ کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران جاری کیے گئے ہیں۔

خود سے رجسٹریشن کا طریقہ کار:  کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے، مستفیدین کو موبائل ایپ، پی ایم کسان پورٹل اور کامن سروس سینٹرز کے ذریعے واک اِن کے توسط سے خود سے رجسٹریشن کا عمل سادہ اور آسان بنایا گیا ہے۔

ریکوری کا بہتر طریقہ کار: نااہل مستفیدین کے معاملے میں، ریکوری کا طریقہ کار بہت ہی آسان اور شفاف بنایا گیا ہے، جس میں ریاست کے ذریعے ڈیمانڈ ڈرافٹ یا فزیکل چیک جمع کرانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس عمل میں ریاستی نوڈل محکمہ کے اکاؤنٹ سے مرکزی حکومت کے اکاؤنٹ  میں خودکار طریقے سے منتقلی شامل ہے، جس کی وجہ سے یہ طریقہ کافی آسان ہو گیا ہے اور اس میں زیادہ وقت بھی نہیں لگتا۔

شکایتوں کا نمٹارہ اور ہیلپ ڈیسک: مستفیدین کو درپیش مسائل اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے، شکایتوں کے نمٹارہ کا ایک طریقہ کار شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت مرکز میں پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کی مرکزی پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام شامل ہے، جو اس پروسیس کو آسان بنانے کے لیے تمام متعلقین کے درمیان مجموعی رابطے کا کام انجام دیتی ہے۔ ایک مرکزی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ مستفیدین کو  رجسٹریشن کے دوران پیش آنے والی کسی پریشانی کو دور کرنے یا کسی دوسرے سوال سے متعلق مدد فراہم کی جا سکے۔ اس پہل کے ذریعے  کسانوں سے تقریباً 11.34 لاکھ شکایات موصول ہوئیں اور متعلقہ ریاستی حکام کے ذریعے 10.92 لاکھ  سے زیادہ شکایتوں کا نمٹارہ کیا جا چکا ہے۔

جسمانی تصدیق کا ماڈیول: اسکیم کی صداقت اور درستگی کو برقرار رکھنے کے لیے، اسکیم میں طے کیے گئے ضابطہ کے مطابق ہر سال 5 فیصد مستفیدین کی جسمانی تصدیق لازمی ہے۔ جسمانی تصدیق کے ماڈیول کی مدد سے، اب جسمانی تصدیق کے لیے مستفیدین کا انتخاب مکمل طور پر خودکار بنا دیا گیا ہے، جس میں دستی طور پر کسی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ 14 مئی 2021 کو آخری سہ ماہی کی ادائیگی کے بعد، 10 فیصد مستفیدین کی تصدیق کا الگ سے ایک ماڈیول شروع کیا گیا ہے۔

انکم ٹیکس کی توثیق: اس اسکیم میں مستفید ہونے والے ڈیٹابیس کی باقاعدگی سے انکم ٹیکس وصول کرنے والے ڈیٹا بیس کے ساتھ تصدیق کی جا رہی ہے تاکہ ایک آڈٹ شدہ اور مستند  یوزر بیس ہو۔

آبادیاتی آدھار کی توثیق: اس پورے عمل کو مزید شفاف اور مستند بنانے کے لیے، آدھار کی توثیق کو لازمی بنا دیا گیا ہے۔  ابھی تک اس اسکیم میں 11.20 کروڑ مستفیدین کے ڈیٹا کو آدھار کے ساتھ جوڑا  گیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1972


(Release ID: 1800899) Visitor Counter : 471


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu