بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے پی ایم گتی شکتی کی اہمیت پر زور دیا

Posted On: 24 FEB 2022 4:21PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں، اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے پی ایم گتی شکتی کی اہمیت پر زور دیا، کیوں کہ اس کا مقصد سڑک، ریلوے وغیرہ جیسے تمام اداروں کو جوڑنا ہے۔ آج وشاکھاپٹنم بندرگاہ (وی پی ٹی) پر موبائل کنٹینر اسکینر فیسلیٹی اور ساگر مالا کنونشن ہال کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی مسابقتی دنیا میں بہترین میں سے جو بہترین ہوگا وہی کامیاب ہوگا۔ جناب سونووال نے ساگر مالا پروجیکٹوں سے متعلق وزیر اعظم کی پہل کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے ذریعے جمع کرائی گئی زیادہ تر تجاویز کو منظور کر لیا گیا ہے اور  حکومت ریاست کی ترقی کے لیے درکار کوئی بھی مدد فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JPYH.jpg

جناب سونووال نے 55 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے وی پی ٹی کے چیئرمین، جناب کے رام موہن راؤ اور نائب چیئرمین، جناب دُرگیش دوبے کی موجودگی میں بندرگاہ کے ذریعے تابکاری مواد والے کنٹینرز کو اسکین کرنے کے لیے 30 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نصب کیے گئے موبائل کنٹینر اسکینر اور  ملازمین کی فلاح و بہبود کی خاطر 25 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے سلا گرام پورم میں بنائے گئے ساگر مالا کنونشن ہال کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XZ4I.jpg

وزیر موصوف نے بندرگاہ کے چیئرمین اور سینئر عہدیداروں کے ہمراہ لانچ ڈرائیو کے ذریعے بندرگاہ کا دورہ کیا۔ افتتاحی سفر کے دوران، بندرگاہ کے ذریعے اٹھائے گئے متعدد قدم پر بات چیت کی گئی۔ جناب سونووال نے سبز پہل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے درخت کا ایک پودا بھی لگایا۔ اس مالی سال کے دوران، وی پی ٹی نے  متعدد دیگر سبز پہل کے علاوہ،  ان مقامات پر 4.5 لاکھ شجرکاری کے لیے 4 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1965



(Release ID: 1800835) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil