وزارت خزانہ
جنوبی دلّی سی جی ایس ٹی نے 611 کروڑ روپئے کے جعلی انوائس ریکیٹ کا پتہ لگایا ہے ، جس میں 38.5 کروڑ روپئے کی چوری شامل ہے
Posted On:
24 FEB 2022 2:49PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،24 فروری / جنوبی دلّی کی سی جی ایس ٹی کمشنریٹ کے افسران نے کچھ مخصوص جعلی فرموں سے متعلق خفیہ معلومات حاصل کی ہیں ۔ اِن جعلی فرموں کا مقصد صرف جعلی انوائس تیار کرنے اور ان کے ذریعے ٹیکس کریڈٹ کو حاصل کرنا تھا ۔
اس معاملے سے متعلق دلّی کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائی اور معائنے کئے گئے ، جس سے 54 جعلی فرموں کا پتہ لگایا گیا ہے ، جو دلّی – این سی آر خطے میں رجسٹرڈ تھیں اور یہ جعلی انوائس تیار کرنے اور سرکولر ٹریڈنگ میں مصروف تھیں ۔ مختلف فرموں کے نام سے قابلِ اعتراض دستاویزات ، جیسے ربڑ اسٹامپ ، لیٹر ہیڈ ، موبائل فون ، لیپ ٹاپ وغیرہ تلاشی کی کارروائی کے دوران ضبط کئے گئے ہیں ۔
اب تک کی گئی ابتدائی چھان بین سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 611 کروڑ روپئے کی جعلی انوائسیں تیارکی گئیں ، جس میں 38.5 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ٹیکس کی چوری کی گئی ۔ اس گروپ میں شامل ارکان کے اقبالیہ بیانات درج کئے گئے ہیں ، جن میں انہوں نے ، اِن جعلی فرموں کے چلانے میں اپنے رول کو قبول کیا ہے ۔
اِن جعلی فرموں کے پس پشت افراد نے ، حکومت کے ساتھ دھوکہ دہی کی سازش تیار کی اور سی جی ایس ٹی قانون – 2017 کی دفعہ 132 ( 1 ) ( بی ) اور 132 ( 1 ) ( سی ) کے تحت جرائم کو انجام دیا ہے ۔ یہ جرائم قابل تعزیر اور نا قابل ضمانت ہیں ۔ اس گروپ کے تین کلیدی افراد جناب انکت گپتا ، جو اِن جعلی فرموں کو چلانے والا سرغنہ ہے اور اس کے دو ساتھی جناب رابندر سنگھ اور جناب راجندر سنگھ کو 23 فروری ، 2022 ء کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
ملزموں کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد ، انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔
مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 1957
(Release ID: 1800818)
Visitor Counter : 203