کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی نے کوئلہ/لگنائٹ کمپنیوں کے ذریعہ ماحولیاتی اصولوں کی پابندی کی حیثیت پر نظر ثانی کی
Posted On:
23 FEB 2022 5:38PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کوئلہ/لگنائٹ کمپنیوں کے ذریعہ ماحولیاتی اصولوں کی پابندی کی حیثیت پر بحث کرنے کے لئے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں کوئلے کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ کوئلہ/کانوں اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دنوے نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
اپنے افتتاحی کلمات میں جناب پرہلاد جوشی نے کمیٹی کے ممبران کو اطلاع دی کہ کوئلہ/لگنائٹ کے کانوں میں کانکنی کا عمل حفاظت، ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ کانکنی کی سرگرمیوں کے دوران ماحولیاتی حفاظت کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یو ایس کے اہم میدانوں میں سے ایک ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ماحولیاتی قواعد وضوابط میں بیان کردہ مختلف قانونی شقوں کی پابندی کی جائے اور کانکنی کے علاقوں اور قرب وجوار میں مناسب ماحولیاتی معیارات کو قائم رکھا جائے۔
کوئلے کے سکریٹری نے کمیٹی کو مشورہ دینے، سرپرستی کرنے، منصوبہ سازی کرنے اور کوئلے کے کانوں کی ماحولیاتی پائیداری کی نگرانی کرنے کے لئے وزارت میں ایک پائیدار ترقی سیل (ایس ڈی سی) کی تخلیق کے بارے میں معلومات دیں۔ انہوں نے کمیٹی کو یہ بھی اطلاع دی کہ وزارت اور کوئلہ/لگنائٹ کی کمپنیاں ماحولیاتی پائیداری اور سب سے بہتر ماحولیاتی اعمال کی حیثیت پر رپورٹس، رسائل اور ویڈیوز تیار کرتی رہی ہیں۔ نیز خود ماحولیاتی پابندیوں کی ہمت افزائی اور ترغیب کے لئے کانکنی کی اسٹار ریٹنگ بھی اپنائی گئی ہے۔
میٹنگ کے دوران کوئلے کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری کے ذریعہ ایک پرزنٹیشن دی گئی جس میں بتایاگیا کہ بڑی کانکنیوں کی ماحولیاتی پابندی کی حیثیت کی نگرانی وقفے وقفے سے کوئلے کے سکریٹری کے ذریعہ کی جاتی ہے اور ایس ڈی سی سیل بھی باقاعدہ وقفوں پراس حیثیت کی نگرانی کرنی ہے۔ کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یو ایس کی مشاورت سے پلانٹیشن، کانکنی کے پانی کے استعمال، ایکو پارکوں کی ترقی، توانائی کی کفایت کے اقدامات وغیرہ کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیاگیا ہے۔ کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی لانے کی غرض سے ایل این جی کے استعمال کے امکانات کو تلاش کرنے کے لئے پہل قدمیاں بھی کی گئی ہیں۔ نیز کانکنی کے تیسرے فریق ماحولیاتی آڈٹ اور معروف اداروں کی خدمات کے ذریعہ ایکالوجیکل مطالعات کے لئے ایک پروگرام بنایاگیا ہے۔
سی آئی ایل کے ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) نے بھی سی آئی ایل کانکنیوں میں ماحولیاتی اصولوں کی پابندی پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی اور بتایا کہ کوئلے کی کانکنی مختلف ماحولیاتی اجازت ناموں کے ساتھ کام کررہی ہے اور بیان کردہ ماحولیاتی شرطوں اور اصولوں کی پابندی کررہی ہے۔ کانکنی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی غرض سے کوئلے کی کمپنیاں مختلف آلودگی کنٹرول کرنے والے اقدامات کو نافذ کررہی ہیں اور کوئلہ، او بی دھماکہ سے مبرا اخراج کے لئے سرفیس مائنرس/ریپرس، کوئلہ کے سڑک ٹرانسپورٹ کو کم کرنے کے لئے ایف ایم سی پروجیکٹوں، مسٹ اسپریئر/فاگ کینن کے قیام، مکینکل روڈ سویپرس وغیرہ کی تعیناتی جیسی ماحول دوست ٹکنالوجیوں کو اختیار کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ، سی آئی ایل کانکنی کے کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی لانے اور میزبان کمیونٹی کی بہبود کے لئے مختلف دوسرے پائیدار اعمال کو فروغ دے رہی ہے۔
سی آئی ایل نے 24-2023 تک 3000 میگاواٹ شمسی پلانٹ قائم کرنے کی منصوبہ سازی کی ہے، جو اس کی برقی طاقت کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ سی آئی ایل کی ذیلی کمپنیاں کانکنی کی سیاحت کو فروغ دے رہی ہیں اور کول فیلڈ میں اور اس کے قرب وجوار علاقے میں ماحولیاتی پارکوں کو ترقی دے رہی ہیں۔ یہ فضلہ کے مفید استعمال کے لئے اووربرڈین سے ریت بھی حاصل کررہی ہیں اور قرب وجوار دیہی باشندوں گھریلو اور زراعی مقصد کے لئے مناسب علاج کے بعد کانکنی کے پانی کو سپلائی کررہی ہیں۔
بحث کے دوران کمیٹی کے تمام ممبران نے ماحول کی حفاظت اور سماج کے فوائد کے تئیں وزارت اور کوئلہ؍لگنائٹ پی ایس یو ایس کے ذریعہ انجام دی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ ممبران نے اچھے کاموں، خاص طور سے فریق ثالث آڈٹ ٹسٹ، کانکنی کے پانی کے مفید استعمال، قابل تجدید اشیا کو فروغ دینے، کانکنی کی سیاحت اور او بی سے ریت سے متعلقہ پہل قدمیوں کی تعریف کی اور کانکنی کے میدان میں ماحولیاتی انتظام میں مزید بہتری لانے کے لئے قیمتی مشورے دیے۔ کمیٹی کے ممبران کے ذریعہ یہ مشورہ دیاگیا کہ ماحول کی حفاظت، سماجی بہبود اور پیداوری جیسے مسائل پر کوئلہ کمپنیوں کے ذریعہ عوامی نمائندوں کے ساتھ اور زیادہ مشورہ کیا جانا چاہئے۔
اپنے اختتامی کلمات میں جناب پرہلاد جوشی نے کمیٹی ممبران کا ان کی فعال شرکت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان کے قیمتی مشورے وزارت اور کوئلہ؍لگنائٹ پی ایس یو ایس کے ذریعہ اختیار کئے جائیں گے۔
میٹنگ کے دوران (سی آ:ی ایل) کے سی ایم ڈی، (این ایل سی آئی ایل) کے سی ایم ڈی اور سی آئی ایل کی ذیلی کمپنیوں کے سی ایم ڈی بھی موجود تھے۔
*************
( ش ح ۔ اک ۔ ع ر (
24-02-2022
U. No. 1943
(Release ID: 1800751)
Visitor Counter : 181