سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ تعاون  شدہ  آئی آئی ٹی بامبے اور جے این سی اے ایس آر ،بنگلورومیں کاربن کیپچر اینڈ یوٹلائزیشن میدان میں قومی ایکسی لینس کے دو مرکز قائم کئے جائیں گے

Posted On: 10 FEB 2022 2:28PM by PIB Delhi

ہندوستان میں کاربن کیپچر اینڈ یوٹلائزیشن (سی سی یو )کے لئے دو قومی ایکسی لینس مرکز قائم کئے جارہے ہیں ۔یہ مرکز نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ان کاربن کیپچر این یوٹلائزیشن (این سی او ای ۔سی سی یو) کے نام سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی ) بامبے ،ممبئی میں اور جواہر لال نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر) میں نیشنل سینٹر ان کاربن کیپچر اینڈ یوٹلائزیشن ،بنگلورومیں قائم کئے جارہے ہیں۔ حکومت ہند کےمحکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون سے ان مرکزوں کو قائم کیا جارہا ہے ۔

یہ مرکز اپنے شعبے میں موجودہ تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) اور اختراعی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کریں گے اور انہیں ترقی کی سہولیات فراہم کریں گےاورشراکت دارگروپوں اور تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی اور تال میل کے ساتھ  تحقیق کاروں اور اختراعی پہلوں کے لئے کثیر موضوعاتی (ملٹی ڈسپلینری)  ،طویل مدتی تحقیق ،ڈیزائن کے فروغ ،معاون اور صلاحیت ساز مرکز کے طور پر کام کریں گے۔

آئی آئی ٹی بامبے میں این سی ای یو ۔سی سی یو ہندوستان میں صنعت اورینٹڈ سی سی یو اختراع کے لئے میل کے پتھر اور آئندہ آنے والی سائنس اور ٹیکنالوجی پہل کو متعارف کرےگا ،ساتھ ہی سی سی یو میں ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح میں سدھار کے لئے جدید ترین طریقہ کار کو فروغ دےگا۔یہ کاربن کیپچر اور اس کے استعمال کے طریقوں میں تحقیق اور فروغ کی کوششوں میں تیزی لائے گا۔کیپچر کئے گئے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کیمیکل میں تبدیل کرنے ، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ٹرانسپورٹ  اور کمپریشن اور یوٹلائزیشن میں مدد کرےگا۔ این سی ای او ۔سی سی یو پاور پلانٹ اور بایوگیس پلانٹ کے فضلا جات سے نمائندہ ایندھن سے ماہر سی او ٹوکیپچر کو فروغ دے گا ۔

جے این سی اے ایس آر ،بنگلورو میں این سی سی یو کا مقصد  متعلقہ مواد اور طریقہ کار کو تیار کرکے کاربن کیپچرنگ اور تبدیلی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ان عملوں کو ہائیڈرو کاربن، اولیفائنز اور دیگر ویلیو ایڈڈ کیمیکلز اور ایندھن بنانے کے لیے پائلٹ اسکیل موڈ تک بڑھایا جائے گا۔ یہ صنعتی سطح پر تجارتی ضرورت کے برابر ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح تک پہنچنے پر بھی کام کرے گا۔ یہ مرکز سی سی یو تحقیق کو فروغ دے گا، تربیت اور مشاورت فراہم کرے گا اور اپنی عالمی اقتصادی اور سماجی اثرات کے ساتھ حل کیلئےاپنی تحقیقی عمدگی کا استعمال  کرے گا۔

یہ مرکز ملک کی اجتماعی طاقت کو اکٹھا کرنے میں مدد کریں گے اور ایک مناسب اور قابل عمل آر اینڈ ڈی اور اختراعی روڈ میپ کی ترقی میں مدد کریں گے۔ مراکز بین الاقوامی رجحانات پر بھی نظر رکھیں گے اور ممکنہ تعاون کی کوششیں تجویز کریں گے۔

سخت موسمی نظام کے تحت، اخراج کو کم کرنے والی ٹیکنالوجیز کے پورٹ فولیو کے صحیح توازن کی نشاندہی کرنا اور اسے اپنانا ضروری ہے۔ کاربن کیپچر اینڈ یوٹیلائزیشن (سی سی یو) اخراج کو کم کرنے کے ایسے ہی اہم راستوں میں سے ایک ہے جب کہ بے مثال رفتار سے پائیدار ترقی جاری رکھے ہوئے ہے۔سی سی یو سترہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) میں سے پانچ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، یعنی آب و ہوا کی کارروائی؛ صاف توانائی، صنعت، جدت، اور بنیادی ڈھانچہ؛ ذمہ دار کھپت اور پیداوار؛ اور مقاصد کے حصول کے لیے شراکت داری۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019AXL.png

 

Description: DiagramDescription automatically generated

 

 

*************

 

 

ش ح ۔  ش ت ۔ م ش

 

U. No.1928

 



(Release ID: 1800500) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada