ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

این سی آر میں نفاذ اورعمل آوری کے لئے15 فروری 2022 تک کُل 4890 جگہوں کا معائنہ کیا گیا


این سی آر اور متصل علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن

آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے مؤثر نفاذ کے ایک حصے کے طور پر، دسمبر 2021 سےسی اے کیو ایم کے ذریعے تشکیل دئے گئے اڑن دستے نے این سی آر میں بڑے پیمانے پر معائنےکی کارروائیاں انجام دیں

15 فروری 2022 تک ، دہلی میں 94  جگہوں، ہریانہ کے این سی آر میں 92  جگہوں، یو پی میں 173 جگہوں (این سی آر)، اور راجستھان کے این سی آر خطے میں 48 جگہوں کو 407 کلوزر نوٹس جاری کئے گئے جبکہ  392  جگہوں  کو عملی طور پر بند کردیا گیا

ان مجموعی کلوزر رپورٹوں میں 264 صنعتی جگہوں، 99 سی اینڈ ڈی جگہوں اور 44 ڈی جی سیٹس کلوزر رپورٹس  شامل ہیں

کمیشن کی ہدایات کی سختی سے  عمل آوری اور ماحولیاتی معاوضہ (ای وی) چارجز لگاتے ہوئے 187 یونٹوں/ اداروں کو پھرسےاپنا کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی

اڑن دستہ صنعتی یونٹوں، سی اینڈ ڈی جگہوں، کمرشل/رہائشی یونٹوں،نیز فضائی آلودگی کے ہاٹ اسپاٹ وغیرہ پر اچانک دورے کرتے رہیں گے اور کمیشن کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے

ایسی بڑی اکائیاں جنہوں نے ان احکامات  پر  فوری عمل نہیں کیا ہے  انہیں بند کیا جارہا ہے

معمولی خلاف ورزیوں کو متعلقہ قوانین کے تحت مناسب کارروائیوں کے لیے ڈی پی سی سی /ایس پی سی بیز کو بھیجا جاتا ہے

سی پی سی بی اور دیگرڈی پی سی سی /ایس پی سی بیز کمیشن کی ہدایات  پر عمل آوری اور سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا جاری رکھیں گے

Posted On: 18 FEB 2022 6:36PM by PIB Delhi

 

تمام قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں فضائی آلودگی کی لعنت سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے، 15فروری2022  تک این سی آر اوراس سے منسلک علاقوں (سی اے کیو ایم) میں  ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن کے اڑن دستے نے  کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ قانونی ہدایات اور دہلی-این سی آر کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے موجودہ قواعد  کے تحت عمل آوری نفاذ اور تعمیل کے لیے کُل 4890 مقامات کا معائنہ کیا ہے۔

کمیشن کے اڑن دستے نے کُل 407 یونٹس/ اداروں (بشمول انڈسٹریز، سی اینڈ ڈی سائٹس اور ڈی جی سیٹ) کا معائنہ کیا تھا اور  انفورسمنٹ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف)  کے ذریعہ نوٹس جاری کیے گئے تھے۔یہ اڑن دستےخلاف ورزی کرنے والوں کا پتہ لگانے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کے لیے دہلی-این سی آر کے تمام حصوں کا معائنہ کر چکے ہیں۔15فروری 2022کوکُل 392 یونٹوں / اداروں کو عملی طور پر بندکردیا گیاتھا۔

دسمبر 2021 سے،سی اے کیو ایم نے 40 اڑن دستے(اتر پردیش، ہریانہ اور قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کےاین سی آر  اضلاع ہرایک  کے لیے12 اور راجستھان کے این سی آر اضلاع کے لیےچار) تشکیل دئے ہیں۔ جومختلف علاقوں میں یونٹوں/ اداروں/ سرگرمیوں کا بڑے پیمانے پر معائنہ کر رہے ہیں۔مختلف شعبہ جات (بشمول صنعتی، ٹرانسپورٹ/ گاڑیاں، تعمیرات/ انہدامی کارروائیاں، سڑکوں اور کھلے علاقوں سے دھول اور دیگر منتشر ذرائع) فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی فضا میں اضافہ کررہے ہیں۔

دہلی-این سی آر کی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے  مخصوص کوششوں کے ساتھ ، سی اے کیو ایم کے اڑن دستوں نے 15 فروری 2022 تک دہلی میں 94 مقامات، ہریانہ کے این سی آر میں 92 مقامات، اترپردیش  میں 173 مقامات اور راجستھان کے این سی آر خطے 48 جگہوں کا معائنہ کیا اور انہیں بند کرنے کے نوٹس جاری کئے ۔جبکہ کل 407جگہوں  میں سے، 187 یونٹوں / اداروں کو مناسب ماحولیاتی معاوضہ  (ای سی) لگانے کے بعد دوبارہ کام  شروع کرنے کی اجازت دی گئی ۔ مزید،برآں معمولی خلاف ورزیوں کو متعلقہ قوانین کے تحت مناسب کارروائیوں کے لیے ڈی پی سی سی /ایس پی سی بیز کو بھیجا جاچکا ہے۔

کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، اڑن دستے مسلسل اچانک دورے کر رہے ہیں، صنعتی یونٹوں، سی اینڈ ڈی جگہوں، کمرشل/رہائشی یونٹوں، فضائی آلودگی کے ہاٹ اسپاٹ وغیرہ پر فیلڈ کی سطح کی گہری چھان بین کر رہے ہیں اور کمیشن کو اس کی تفصیلی رپورٹ  کر رہے ہیں۔

سی اے کیو ایم نے ریاستی حکومت کے حکام،آلودگی پر قابو پانے کا مرکزی بورڈ (سی پی سی بی) اورآلودگی پرقابو پانے کے بورڈ (ایس پی سی بیز) سمیت عمل آوری  سے متعلق متعلقہ ایجنسیوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی سختی کے ساتھ   عمل آوری اور نفاذ کویقینی بنائیں۔

*************

 

 

ش ح ۔  ش ر۔ م ش

 

U. No.1877

 



(Release ID: 1800225) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Tamil