وزارت دفاع

چیف آف نیول اسٹاف نے صدر کے فلیٹ ریویو کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 20 FEB 2022 5:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  20/فروری 2022 ۔

ایڈمرل آر ہری کمار، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) ہفتہ، 19 فروری 22 کو وشاکھاپٹنم پہنچے۔ سی این ایس نے 20 فروری 2022 کو صدر کے فلیٹ ریویو (پی ایف آر) کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔  پی ایف آر کا 12 واں ایڈیشن 21 فروری کو وشاکھاپٹنم میں بھارت کی آزادی کی 75ویں سال گرہ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جسے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند صدارتی یاٹ آئی این ایس سمترا پر سوار ہوئے۔ وہ 60 سے زیادہ بحری جہازوں اور آبدوزوں اور 55 طیاروں پر مشتمل بھارتی بحریہ کے بیڑے کا جائزہ لیں گے۔

تمام نیول کمانڈز اور انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے جہاز چار کالموں میں لنگر انداز ہوتے ہیں۔ صدارتی یاٹ چار لین میں لنگر انداز 44 بحری جہازوں سے گزرے گی، اور ایک ایک کرکے اسے رسمی سلامی دی جائے گی۔ جائزہ میں حصہ لینے والے پلیٹ فارمز میں، جدید ترین اسٹیلتھ ڈسٹرائر  آئی این ایس وشاکھاپٹنم اور آئی این ایس ویلا، کلوری کلاس کی آبدوز جو حال ہی میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کی گئی ہے، شامل ہیں ۔ آئی این بحری جہاز چنئی، دہلی، ٹیگ اور تین شیوالک کلاس فریگیٹس اور تین  کمورٹا کلاس اے ایس ڈبلیو کارویٹ بھی جائزہ کا حصہ بنیں گے۔ کوسٹ گارڈ، شپنگ کارپوریشن آف انڈیا اور ارتھ سائنسز کی وزارت کے جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں۔  چیتک، اے ایل ایچ، سی کنگز، کاموو، ڈورنیئرس، آئی ایل-38 ایس  ڈی، پی8 آئی، ہاکس  اور مگ 29 کے  ذریعے ایک جامع فلائی پاسٹ بھی اس جائزہ کا حصہ بنے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حصہ لینے والے 60 بحری جہازوں اور آبدوزوں میں سے 47 انڈین شپ یارڈز میں تعمیر کیے گئے ہیں، اس طرح یہ مقامی صلاحیتوں اور آتم نربھر بھارت کی طرف پیش رفت کا اظہار کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics-CNSreviewingoverallpreparationsforPFR.YSLA.jpeg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1831



(Release ID: 1799905) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil