وزارت دفاع

صدرجمہوریہ  وشاکھاپٹنم میں بحری بیڑے کا جائزہ لیں گے

Posted On: 19 FEB 2022 7:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 19 فروری         ایک حیرت انگیز اور بڑی شدت سے انتظار کی جارہی صدر جمہوریہ کے بحری بیڑے کے جائزے  کی تقریب ، پیر 21 فروری 22 کو وشاکھاپٹنم میں منعقد کی جائے گی۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رامناتھ کووند ، جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، 60 سے زائد بحری جہازوں اور آبدوزوں نیز 55 طیاروں پر مشتمل بحری بیڑے کا جائزہ لیں گے۔ یہ بارہواں بحری بیڑے کا جائزہ (فلیٹ ریویو) ہو گا ۔ اس کی ایک خاص اہمیت ہے کہ یہ ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے جسے ملک بھر میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

صدرجمہوریہ  کی کشتی مقامی طور پر تیار کی گئی سمندری گشتی جہاز آئی این ایس سمترا ہے، جو صدر جمہوریہ کے بیڑے کی قیادت کرے گا۔ اس کشتی کواشوک کے نشان سے ممتاز کیا جائے گا، جس سے اس کی شناخت  ہوگی  اور اس کے مستول پر پریسیڈنٹس اسٹینڈرڈ لہرائے گا۔ رسمی گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی کے بعد صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووند آئی این ایس سمترا پر  سوار ہوں گے جووشاکھاپٹنم کے قریب لنگر انداز 44 بحری جہازوں کے سامنے سے گذرے گی۔ جائزہ میں ہندوستانی بحریہ کے ساتھ ساتھ کوسٹ گارڈ کے بحری جہازوں کا مجموعہ ہوگا۔ ایس سی آئی اورعلوم ارضیات کی وزارت کے جہاز بھی شرکت کریں گے۔ بحریہ کی اس انتہائی رسمی تقریب میں، مکمل اعزازی علامات  سے آراستہ ہر جہاز وہاں سے گزرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو سلامی پیش کرے گا۔ صدر جمہوریہ  کئی ہیلی کاپٹروں اور فکسڈ ونگ ہوائی جہاز کے شاندار فلائی پاسٹ کے مظاہرے میں ہندوستانی بحریہ کے فضائی دستے کا بھی جائزہ لیں گے۔ جائزے کے آخری مرحلے میں، جنگی جہازوں اور آبدوزوں کا ایک دستہ صدر جمہوریہ کی کشتی کے سامنے سے گزرے گا۔ اس نمائش میں ہندوستانی بحریہ کے تازہ ترین حصول کو بھی دکھایا جائے گا۔ مزید برآں، کئی دلکش آبی محاذ کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، جن میں  سمندری پریڈ ، سمندر میں تلاش اور بچاؤ کا مظاہرہ، ہاک طیارے کے ذریعہ ایروبیٹکس اور ایلیٹ میرین کمانڈوز (ایم اے آر سی او ایس) کے ذریعہ واٹر پیرا جمپ شامل ہیں۔

اس جائزے کے بعد وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ اور ر وزیرمملکت برائے مواصلات جناب دیو سنگھ جے چوہان کی موجودگی میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ ایک خاص فرسٹ ڈے کوور اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

لنگر میں موجود بحری جہازوں کو دن کے وقت مکمل رسمی طور پر مختلف بحری جھنڈوں  سے آراستہ کیا جائے گا۔ یہ  19 اور 20 فروری کو غروب آفتاب سے لے کر نصف شب تک روشن رہیں گے، جس کا مشاہدہ وشاکھاپٹنم کے شہری ساحل سمندر سے کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PFR_22_LogoELVO.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-1806

 



(Release ID: 1799794) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi