امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پیاز کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے 22.36 فیصد کم ہے: مرکز


پیاز کے 2.08 لاکھ میٹرک ٹن بفراسٹاک  ریاستوں/شہروں کو مقررہ  ہدف کے مطابق جاری کیا جا رہا ہے، بفر اسٹاک سے پیاز کی وافر مقدار میں فراہمی قیمتوں میں استحکام  کا باعث

آلو کی خوردہ قیمت 20.58 روپے فی کلوگرام ہے،جوکہ گزشتہ مہینے کے مقابلے  6.96 فیصد کم ہے

ٹماٹر کی قیمت گزشتہ ماہ سے کم

Posted On: 18 FEB 2022 6:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 18 فروری            17 فروری 2022 کو پیاز کی کل ہند اوسط خوردہ قیمت 35.28 روپے فی کلو گرام تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 22.36فیصد کم ہے۔ دیر سے خریف پیاز کی آمد مستحکم ہے اور مارچ 2022 سے ربیع کی آمد تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ پیاز کی قیمتیں 2021-22 کے دوران پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ(پی ایس ایف) کے ذریعہ  بازار  کی مؤثر مداخلت کے باعث کافی مستحکم رہیں ۔  پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ(پی ایس ایف)کے تحت رواں سال 2.08 لاکھ میٹرک ٹن  پیاز کا بفراسٹاک  ان ریاستوں/شہروں کومقررہ ہدف کے مطابق فراہم کیا گیا ہے جہاں قیمتیں گزشتہ مہینے کے مقابلے بڑھ رہی ہیں اور اس میں اضافہ کرنے کے لیے لاسلگاؤں اور پمپلیگاؤں جیسی اہم منڈیوں کو بھی فراہم کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 21 روپےفی کلوگرام اسٹاک کرنے والے پہلے کےمقامات پر پیاز کی سپلائی کی کی گئی تھی اور نقل و حمل کی لاگت سمیت 26 روپے فی کلوگرام کے حساب سے سفل بھی فراہم کی گئی تھی۔ بفراسٹاک سے پیاز کی  وافر ریلیز نے قیمتوں کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسی طرح، 17 فروری 2022 کو آلو کی خوردہ قیمتیں 20.58 روپے فی کلو تھی، جو کہ گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 6.96 فیصد کم ہے۔ مغربی بنگال کے جنوبی حصے میں طوفان جواد کی وجہ سے آلو کی بوائی میں تاخیر ہوئی ہے، تاہم، ریاست نے اطلاع دی ہے کہ فصل کا رقبہ تقریباً گزشتہ سال کی سطح پر آ گیا ہے۔ 2021-22 کے لیے فصل کا کل رقبہ گزشتہ سال کے مقابل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ اسکیم کے تحت، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 50:50 کے تناسب سے حصہ داری کی بنیاد پر(شمال مشرقی ریاستوں میں  75:25 کے تناسب سے) ریاستی سطح پر قیمتوں کے استحکام سے متعلق فنڈ کے قیام کے لیے بلاسود پیشگی رقم فراہم کی جاتی ہیں۔ اب تک چھ ریاستوں، یعنی آندھرا پردیش، آسام، اوڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ اور مغربی بنگال نے پیشگی رقم حاصل کی ہیں اور کل 164.15 کروڑ روپے مرکزی حصہ کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔ ان ریاستوں کے پاس ضروری غذائی اجناس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری مداخلت کرنے کے لیے فنڈز اور اختیارات ہے۔ دیگر ریاستوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ضروری غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے ریاستی سطح پر مداخلت کے لیے پی ایس ایف قائم کریں۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹماٹر کی خوردہ قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے حالانکہ یہ سال کی سطح سے قدرے اوپر رہی۔ 17 فروری 2022 تک، ٹماٹر کی کل ہند اوسط قیمت 26.69 روپے فی کلو تھی جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے کم ہے۔ چونکہ شمالی ہندوستان میں ٹماٹر کی  آمد میں تیزی آئے گی اس لیے آنے والے ہفتوں میں قیمتیں مزید کم ہوں گی ۔ آنے والے ہفتوں میں جنوبی ہندوستان میں بھی  ٹماٹر آمد میں اضافہ ہوگا اور فروری کے آخر تک اس کی رفتار بڑھے گی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-1785

 



(Release ID: 1799481) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Tamil