وزارتِ تعلیم

حکومت نے راشٹریہ اُچّتر شکشا ابھیان (آر یو ایس اے) اسکیم کو 31 مارچ 2026 تک کے لئے جاری رہنے کی منظوری دی

Posted On: 18 FEB 2022 5:07PM by PIB Delhi

 

حکومت نے راشٹریہ اُچّتر شکشا ابھیان(آر یو ایس اے ) میں 31.03.2026 تک یا مزید نظر ثانی ،جو بھی پہلے ہو، تک کے لئے توسیع کی منظوری دی ہے۔ اس تجویز کے تحت 12929.16 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔جس میں سے مرکز کا حصہ 8120.97 کروڑ روپے ہے اور ریاست کا حصہ 4808.19 کروڑ روپے ہے۔ اس کے ذریعہ اسکیم کے نئے مرحلے کے تحت 1600 پروجیکٹوں کی اعانت کی جائے گی۔

مرکزی اعانت والی راشٹریہ اُچّتر شکشا ابھیان اسکیم ایک وسیع اسکیم ہے جس میں ریاستی حکومت کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو مساوات ،رسائی اور عمدہ کارکردگی کے لئے مشن کے انداز میں فنڈ مہیا کرنے کا کام ہوتا ہے۔

آر یو ایس اے کے نئے مرحلے میں ان سہولیات سے محروم، کم سہولتوں والے علاقوں/ دوردراز کے اور دیہی علاقوں دشوار جغرافیائی خصوصیات والے علاقوں، ایل ڈبلیو ای علاقوں، این ای آر، امنگوں والے اضلاع، بی ٹاؤن ، کم جی ای آر والے علاقوں تک اسے پہنچانا ہے اور سہولیات سے سب سے زیادہ محروم علاقوں اور ایس ای ڈی جی تک یہ فائدے پہنچانا ہے۔

اسکیم کے نئے مرحلے کو اس طرح وضع کیا گیا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کی سفارشات میں سے کچھ سفارشات پر عملدرآمد ہوسکے۔ اس میں اعلیٰ تعلیم کے موجودہ نظام میں کلیدی نوعیت کی تبدلیوں کی تجویز ہے تاکہ تعلیمی نظام میں نئی جان ڈالی جائے اور مساوات اور تمام لوگوں کی شمولیت والی معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔

اسکیم کے نئے مرحلے کے تحت ریاستی سرکاروں کو صنفی شمولیت، مساوات کے اقدامات، آئی سی ٹی، ہنرمندی کا معیار بڑھا کر اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے مدد دی جائے گی۔ ریاستوں کو نئے ماڈل ڈگری کالج کھولنے میں بھی مدد دی جائے گی، ریاستی یونیورسٹیوں کو کثیر جہتی تعلیم اور تحقیق کے لئے مدد ملے گی۔ منظوری شدہ اور غیر منظور شدہ دونوں طرح کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ہندوستانی زبانوں میں تعلیم/ سیکھنے سمیت مختلف سرگرمیوں کے لئے گرانٹ مہیا کرائی جائے گی۔

****

U.No:1771

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1799376) Visitor Counter : 231