سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بحرہ ہند میں گریٹر مالدیپ ریج کی پرتوں  کے ارتقاء کی دریافت ،گونڈوانا لینڈ کے سقوط اور انتشار  کو پھر  سے  وضع    کرسکتی ہے

Posted On: 17 FEB 2022 4:31PM by PIB Delhi

ایک حالیہ مطالعہ میں بھارتی تحقیق کاروں نے  گریٹر  مالدیپ  ریج  (جی ایم آر)  کی پرتوں  کے ارتقاء  اور  خصوصیت کا پتہ لگایا ہے   ۔۔۔۔ یہ  مغربی بحرہ ہند  میں ایک بہت اہم  جغرافیائی  حرکیاتی خصوصیت  ہے ، جس کا  اصل  مخرج  بہت سے  سائنسی مباحثوں  کا مرکز  رہا ہے۔

یہ مطالعہ  گونڈوانا لینڈ  کے  سقوط  اور انتشار  کے  مخرج  کو پھر سے وضع کرنے میں مدد کر سکتا ہے ، جس سے  موجودہ دور  کے  بر اعظموں ، براعظم کے ٹکڑوں  کی ہیئت  نسبتی  کو سمجھنے  اور  بحرہ ہند میں  سمندری  طاس  کی تشکیل کو سمجھنے میں مدد کرسکتا ہے۔

 مالدیپ ریج  ایک غیر   زلزلے والی  ریج  ہے  جس میں  زلزلے  کی  سرگرمیاں  نہیں ہے۔ اس ریج  کے بارے میں، جو  بھارت کے جنوب مغرب  میں مغربی بحرہ  ہند میں  واقع ہے، زیادہ تحقیقات نہیں کی گئی ہیں۔ اس  غیر  زلزلے والی ریج  کی جغرافیائی  خصوصیات  اور ساخت کے بارے میں  معلومات حاصل کرنا  بہت زیادہ  اہمیت کا حامل ہے (کیونکہ  اس سے  سمندروں کے طاس  کے ارتقاء  کو سمجھنے کے مفید معلومات  حاصل  ہوسکتی ہیں)۔

حکومت ہند کے  سائنس اور ٹیکنالوجی  کے محکمے کے  تحت  خود مختار ادارے ، ممبئی  کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف جیو  میگنیٹزم کے مطالعہ نے  پہلی مرتبہ  سٹیلائٹ  سے حاصل ہائی ریزولیوشن  گریویٹی ڈاتا  کی مدد سے  جی ایم آر  کے ساتھ  امکانی ارضیاتی  طبقات  کی وضاحت کی ہے۔ تحقیق کاروں نے  اس بات کا عندیہ  دیا ہے کہ جی ایم آر  کو  سمندری پرت  کے ذریعہ   سے سہارا حاصل  ہوتا ہے۔ ان کے مطالعہ  کے نتائج  بحرہ  ہند کے  زمینی پرت  کی پلیٹ  کے ارتقاء  کو سمجھنے میں  مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ایس پی  آنند  کی رہنمائی میں  ڈاکٹر  پریئیش کنم مل کے ذریعہ کیا گیا تحقیقی  کام  وسیع  چاغوش -  لکا ڈائیو ریج (سی ایل آر) نظام کے  گریٹر مالدیپ  ریج کے حصے میں  پرتوں کی تشکیل  اور  زمین کی پرت   اور  ریج  کے غلاف (آئیسو اسٹیسی)  کے درمیان  کشش  کے توازن کی صورت حال  کے بارے میں معلومات  فراہم کرتا ہے۔ ان کا مطالعہ  زلزلے اور  زلزلے کے اثر  سے  پیدا ہونے والے  (سطح اور  سطح  سے نیچے  پرتوں  کی کثافت کی وجہ سے  کشش میں پیدا ہونے والے  فرق) اعدد وشمار  اور  کشش  میں بے ربطگی کی وضاحت  کرتا ہے ۔ ان کےمطالعہ میں پہلی مرتبہ  گریٹر مالدیپ  ریج کے ساتھ  زمین کے  درمیانی طبق    اور  اس سے متصل  سمندری طاس  میں  کشش کے اعداد وشمار   تھری ڈائیونشن کی تصویر  کے ذریعہ فراہم کئے گئے ہیں۔ زمین کی پرت  اور  زمین کے درمیانی  طبق  کی گہرائی  سے متعلق  جی ایم آر  کو  بہت منظم طور پر  زیادہ بہتر اور مؤثر  الاسٹک  تھکنس (ٹی ای) کے ذریعہ نقشہ  سازی کی گئی ہے۔ ٹی ای  ویری ایشن  اور  آئیسو اسٹیٹک کمپنسیشن سے متعلق تحقیق  حال ہی میں گونڈ وانا ریسرچ  جرنل میں شائع کی گئی ہے۔

آئی آئی جی ٹیم نے  پایا ہے کہ  زمین  کا  درمیانی طبق  مالدیپ  ریج  (ایم آر)  کے حصے میں زیادہ گہرا ، جب کہ  ڈیپ  سی چینل خطے (ڈی ایس سی) کے  جنوب مغرب میں کم گہرا ہے۔ البتہ  مؤثر الاسٹک تھکنس (لیتھو اسپیئر کی  قوت  کی نمائندگی کرنے والا)  کی اقدار  ڈی ایس سی خطے کے مقابلے ایم آر  پر بہت کم ہے۔مالدیپ ریج  اور  ڈی ایس سی خطہ  اپنی  فطرت میں  سمندری  خصوصیات  کا حامل ہو سکتا ہے، جس میں آتش  فشاں کے زیادہ امکان والے علاقوں کے  دوبارہ ملنے  والے  انڈر پلیٹڈ  مواد  موجود ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں  کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان ہے  کہ   مالدیپ  ریج  تشکیل  وسط  سمندری ریج  (لیتھو اسفیرک پلیٹو کی  حرکت کرنے یا مرکز کے پھیلنے کی وجہ سے ایک نئی   سمندری   سطح کی تشکیل  ہوئی ہے)  کے قریب ہونے کی وجہ سے   ہوئی ہے۔ اس دوران  ڈی ایس سی خطہ  میں  ایک بڑی تبدیلی  پیدا ہوئی ہے  (مرکزوں کی توسیع  کے درمیان  ایک نئے مرکز کی تشکیل جس سے لیتھو اسفیئر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور اس کی وجہ سے  پلیوم -  ریج  ارتباط  کے درمیان  چاغوش  اور مالدیپ  ریج  کے درمیان  ایک  خلاء  پیدا ہوا ہے۔

سٹیلائٹ  سے حاصل کشش  سے متعلق  بے ربطگی  زمینی پرتوں کی تشریح  میں  بہت مدد گار  ہوگی ، جس میں روایتی  طور پر  بحری جہازوں کی مدد سے  حاصل ہونے والے جغرافیائی اعداد  شمار  یا تو دستیاب نہیں تھے یا  بہت کمیاب  تھے۔

 ڈاکٹر پریئیش نے کہا کہ  یہ مطالعہ  زمین کی پرتوں کی تشکیل  زلزلے  کے نظام  اور  گریٹر مالدیپ ریج  کی پرتوں   کے ارتقاء  کے بارے میں نئی معلومات  فراہم کرتا ہے۔

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.1016/j.gr.2022.01.006

مزید  تفصیلات کے لئے  ڈاکٹر ایس پی  آنند  سے  (aerospl@yahoo.co.uk,anand@iigm.res.in)  پر اور  ڈاکٹر پریئیش کنو مل سے   (priyeshkunnummal[at]gmail[dot]com). پر رابطہ کریں۔

 

Description: Figure_1

تصویر-1 : Bathymetry map of the Western Indian Ocean generated from satellite altimetry depicting the major structural features in the study region and adjacent areas. White rectangular box demarcates the study region discussed in the article. b) 3D bathymetry of the Greater Maldive Ridge. c) Value in bracket is the age of the volcanic flows. MR: Maldive Ridge, DSC: Deep-Sea Channel, CIR: Central Indian Ridge, CR: Carlsberg Ridge, CLR: Chagos Laccadive Ridge, LR: Laccadive Ridge, OFZ: Owen Fracture Zone, Sy: Seychelles, MP: Mascarene Plateau, SdM: Saya de Malha, COM: Comorin Ridge.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NIHN.jpg

تصویر- 2:  Sketch showing a possible geological cross-section along a N-S profile (along 73.25° longitude) over the Greater Maldive Ridge

 

Description: tectonic_evolution_MR_DST

تصویر - 3 :  Excess crustal thickness over the Greater Maldive Ridge. b) Variation of excess crustal thickness, Moho depth, and Curie depth along the axis of the GMR. c) and d) shows the spatial variations of effective elastic thickness (Te) and Geoid to Topography Ratio along the axis of GMR, respectively.

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-وا - ق ر)

U-1749


(Release ID: 1799250) Visitor Counter : 244


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil