ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محترمہ درشنا جردوش نے سورت اور واپی کے درمیان ممبئی احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی تعمیراتی سرگرمی کا معائنہ کیا

Posted On: 17 FEB 2022 7:25PM by PIB Delhi

ریلوے اور ٹیکسٹائلز کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج سورت اور واپی کے درمیان پروجیکٹ کے مقام  پر ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کے کام کا معائنہ کیا۔

عزت مآب  وزیر نے دورہ کا آغازنوساری ضلع کے گاؤں پڑگاہ میں سی ایچ 243 میں کاسٹنگ یارڈ سے کیا جس کامقصد گرڈر کی کاسٹنگ کے ابتدائی کاموں کا معائنہ کرناتھا کاسٹنگ کے لیے جسکا منصوبہ بنایاگیاہے جس میں سی ایچ 242 پی 42 اور پی 23میں پائل کیپ کی کاسٹنگ شامل ہے ۔

اگلا پڑاؤ سی ایچ 238(گاؤں ناسل پور ،ضلع نوساری ) میں  کاسٹنگ یارڈ تھا، جہاں انھوں  نے 1100 ٹی  کی صلاحیت کے اسٹریڈل کیریئر اور پل گینٹری جیسے بھاری سامان کی نمائش دیکھی۔

ایک اور کاسٹنگ یارڈ جس کا دورہ عزت مآب  وزیر نے کیا وہ سی ایچ 232 میں (گاؤں کچ چول، ضلع نوساری) کاسٹنگ یارڈ تھا جہاں انھوں نے  مکمل اسپین گرڈر کی کاسٹنگ، ریڈی میڈ اسٹیل پلانٹ (آرایم ایس ) پلانٹ کا آپریشن، اسٹیل کی خودکار کٹنگ اور رِنگ/اسٹرپ بنانے والے پلانٹ کودیکھا اور ضلع ولساڈکے گاؤں پاتھری میں سی ایچ 197 سے 195 تک   سے وائڈکٹ پیئرز کا معائنہ کیا۔

آخر میں، عزت مآب وزیر نے دمن گنگا ندی کے مقام کا بھی دورہ کیا جہاں دریا کے پل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

اضافی معلومات:

 

ایم اے ایچ ایس آر  کی تعمیراتی سرگرمی کے کچھ نمایاں نکات یہ ہیں:

  • ریاست گجرات (352 کلومیٹر) میں بھارتی  کنٹریکٹرز کو 100فیصد سول ٹینڈرز دیے گئے ہیں۔
  • 98.6فیصد زمین حاصل کر لی گئی ہے اور پورے 352 کلومیٹر میں سول کنسٹرکشن کا کام شروع ہو چکا ہے۔
  • ریاست گجرات میں (352 کلومیٹر)، 98.6فیصد زمین حاصل کر لی گئی ہے اور پورے 352 کلومیٹر میں سول تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے۔ مہاراشٹر میں 62 فیصد زمین حاصل کی گئی ہے۔
  • گجرات کے 8 اضلاع سے گزرنے والی الائنمنٹ  کے ساتھ ساتھ وائڈکٹ اور اسٹیشنوں کے لیے پائلز، فاؤنڈیشنز، پیئرز، پیئر کیپس، کاسٹنگ اور گرڈرز کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔
  • 352 کلومیٹر میں سے 325 کلومیٹر کی لمبائی میں جیو ٹیکنیکل انویسٹی گیشن کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
  • جیو ٹیکنیکل انویسٹی گیشن  کے لیے سورت میں ایشیا کی سب سے بڑی جیو ٹیکنیکل لیب تیار کی گئی ہے۔
  • 110 کلومیٹر کی لمبائی میں پائلز، پائل کیپس، اوپن فاؤنڈیشنز، ویل فاؤنڈیشنز، پیئرز، پیئر کیپس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
  • 352 کلومیٹر میں سے 81 کلومیٹر کی لمبائی میں پائلنگ مکمل ہو چکی ہے، 30 کلومیٹر لمبائی میں فاؤنڈیشن اور 20 کلومیٹر لمبائی میں پیئر مکمل ہو چکا ہے۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1738)


(Release ID: 1799164) Visitor Counter : 180