بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کامیابی کی داستان: پی ایم ای جی پی اسکیم  نے انٹرپرائز کو تحریک دی ہے

Posted On: 17 FEB 2022 3:22PM by PIB Delhi

پی ایم ای جی پی (وزیر اعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام) اسکیم نے نردیپ سنگھ کو ایک کامیاب صنعت کار بننے میں مدد دی۔ اپنی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نازاں نردیپ سنگھ نے کہا کہ ’’میں نے نوکری کے لئے سخت کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ ان کوششوں سے تھک کر میں نے جموں وکشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ، اودھم پور سے رابطہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ آفیسر نے مجھے پی ایم ای جی پی اسکیم کے بارے میں بتایا اور مجھے اس کے لئے آمادہ کیا اور اسی طرح میرے اندر کا صنعت کار متحرک ہوگیا۔ میں نے ہائیڈرولک آلات کی تیاری کی یونٹ کے لئے 24.96 لاکھ روپے کے قرض کی درخواست دی جسے DLTFC(ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس کمیٹی ) نے منظور کرلیا۔ اپنی زندگی میں ناکامیوں کے باوجود میں نے کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔ میں نے جو کھم اٹھایا اور اس سے آخر کار مجھے فائدہ ہوا۔ میں نے اپنی کاوشوں کے دائرے کو لگاتار وسیع کیا۔ اس وقت نردیپ سنگھ نے اپنے علاقے کے 25 سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔

ایم ایس ایم ای وزارت 9-2008 سے کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیٹی (KVIC) کو قومی سطح پر نوڈل ایجنسی کے طور پر کام میں لاتے ہوئے وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے والے پروگرام پر عملدرآمد کررہی ہے۔ جس کے  تحت  ملک میں غیر زرعی سیکٹر میں مائیکرو صنعتوں کے قیام کے ذریعہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جاتے ہیں۔

****

 

U.No:1727

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1799057) Visitor Counter : 199