بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سردست 966,363 الیکٹرک گاڑیاں ملک کی سڑکوں پر چل رہی ہیں


الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی 12فیصد سے گھٹاکر 5فیصد کردیا گیا ہے ، الیکٹر ک گاڑیوں کے لئے چارجنگ اسٹیشنوں / چارجرز پر جی ایس ٹی 18فیصدسے کم کرکے 5فیصدکردیا گیا ہے

Posted On: 11 FEB 2022 5:36PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن  گرجر  نے آج راجیہ  سبھا میں ایک تحریر ی جواب میں بتایا کہ ملک میں ہائی  برڈ اور الیکٹرک گاڑیوںکو  اپنائے جانے کو فروغ دینے کی خاطر حکومت  نے پورے  ہندوستان میں  2015سے  ہائی برڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی  مینوفیکچرنگ کو تیزی سے اپنانے (فیم انڈیا اسکیم )کا آغاز کیا ہے۔سردست  فیم انڈیا اسکیم کا دوسرا مرحلہ 5سال کی مدت  یعنی یکم اپریل  2019 سے  لاگو  کیا جارہا ہے ،جس کے لئے کل مالی  بجٹ  10 ہزار کروڑ روپے ہے۔اس کے علاوہ  ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے لئے حکومت کی طرف سے حسب ذیل اقدامات  کئے گئے ہیں۔

  1. 12 مئی  2021  کو حکومت نے  ملک میں بیٹری کی قیمتوں کو کم کرنے  کے لئے  ہندوستان میں  ایڈوانس کیمسٹری سیل  ( اے سی سی ) کی مینوفیکچرنگ کے لئے  پیداوار سے منسلک ترغیب  پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی تھی۔ بیٹری کی قیمتوں  میں  گراوٹ کے نتیجے میں الیکٹرک  گاڑیوں  کی لاگت کم  ہوگی۔
  2. 5سال کی مدت کے لئے  25938  کروڑروپے کے خرچ کے ساتھ  آٹوموبائل اور آٹو  کے سازوسامان کے لئے  پیداوار سے منسلک ترغیب  پی ایل آئی اسکیم کے تحت  الیکٹرک گاڑیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ، جو 15ستمبر 2021  کو منظور کیا گیا تھا۔
  3. الیکٹرک گاڑیوں  پر جی ایس  ٹی 12 فیصد سے گھٹاکر 5فیصد اور الیکٹر ک گاڑیوں  کے لئے چارجرز /  چارجنگ اسٹیشنوں  پر جی ایس  ٹی  18سے گھٹاکر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو  گرین لائسنس  پلیٹس دی جائیں  گی اور انہیں  پرمنٹ کی ضرورتوں  سے مستثنی ٰ رکھا جائے گا۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک نوٹی فکیشن جار ی کیا ہے جس میں ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ الیکٹر ک گاڑیوں  پر روڈ ٹیکس  معاف کردیں  ،جس سے الیکٹر  ک گاڑیوں کی ابتدائی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ای –واہن  پورٹل کے مطابق ریاست  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں   میں سڑکوں  پر الیکٹرک گاڑیوں کی تفصیلی فہرست  ضمیمہ میں  ہے۔


ضمیمہ

31 جنوری 2022 تک الیکٹر ک گاڑیوں کی ریاست کے اعتبار سے تعداد

 

State Name

Grand Total

Andaman & Nicobar Island

159

Arunachal Pradesh

20

Assam

47,947

Bihar

64,241

Chandigarh

1,931

Chhattisgarh

13,428

Delhi

132,302

Goa

1,686

Gujarat

17,593

Haryana

26,780

Himachal Pradesh

711

Jammu and Kashmir

1,527

Jharkhand

12,171

Karnataka

82,046

Kerala

15,022

Ladakh

5,496

Maharashtra

58,815

Manipur

540

Meghalaya

28

Mizoram

20

Nagaland

171

Odisha

12,282

Puducherry

1,614

Punjab

10,142

Rajasthan

53,141

Sikkim

2,425

Tamil Nadu

50,296

Tripura

7,593

UT of DNH and DD

277

Uttar Pradesh

276,217

Uttarakhand

25,451

West Bengal

44,291

Grand Total

966,363

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-1713



(Release ID: 1798981) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi