امور داخلہ کی وزارت
داخلہ و تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج دہلی پولس کے 75ویں یوم تاسیس کو خطاب کیا
مرکزی وزیر داخلہ نے دہلی پولس پریڈ میں سلامی لی اور دہلی پولس کے افسران اور جوانوں کو غیر معمولی خدمت اور بہادری کے لئے مڈل سے نوازا
جناب امت شاہ نے روہنی میں نو تعمیر شدہ ڈی سی پی کے آفس کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا
مرکزی وزیر داخلہ نے 79دہلی پولس عملے کو خراج عقیدت پیش کی ، جنہوں نے پچھلے دو سالوں میں کووڈ-19وباء کے دوران عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں
دہلی پولس کے ذریعے دکھیا گیا خدمت اور وقف کا جذبہ نہ صرف دہلی میں ، بلکہ ملک بھر میں پولس فورس کی رہنمائی کرے گا اور تحریک دے گا
آزادی سے قبل پولس نظام میں آزادی کی تحریک کو کچلنے اور برطانوی اقتدار کو بنائے رکھنے کے لئے کام کیا
ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی قیادت میں آزادی کے بعد دہلی پولس کا قیام عمل میں آیا اور اس کے بعد دہلی پولس نے امن، خدمت اور انصاف کے موٹو کے ساتھ کام کرنا شروع کیا
آزادی کےبعد عوام کے سامنے دہلی پولس کا نیا روپ اور احساس سامنے آیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران لوگوں کے لئے متعدد ہدف مقرر کئے
آزادی کا امرت مہوتسو کا پہلا مقصد ان بہادروں کی روشن تاریخ سے نوجوانوں کو متعارف کرانا ہے، جنہوں نے 1857 سے 15 اگست 1947ء تک جدو جہدا ٓزادی میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ، تاکہ ان سے تحریک لے کر ایک نئے اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لئے وہ خود کو وقف کردیں
آزادی کا امرت مہوتسو کا دوسرا مقصد ملک کے لئے عہد کرنے کا سال ہونا چاہئےا ور اس کے 130کروڑ شہری سال کے دوران ہماری ترقی کےلئے ، ملک کو مضبوط کرنے اور اسے خوشحال ، تعلیم یافتہ اور صحت مند بنانے کا عہد لیں
75 سے 100برس کے ہمارے ملک کی زندگی کی مدت کو وزیر اعظم نے امرت کال سے موسوم کیا ہے اور اِن 25برسوں میں ہمیں ملک کو اعلیٰ مقام پر لے جانے اور ہر شعبے میں عالمی سطح پر اول بنانے کا عہد لینا ہے
ان 25سالوں کو ہمارے عہد ، ہماری کوششوں کی کامیابی اور اہداف کے حصول کے 25برس ہونے چاہئے،
پچھلی 8دہائیوں میں دہلی پولس نے کئی بلندیوں کو چھوا ہے، مشکل وقت میں اپنی اہلیت ثابت کی ہے اور چنوتیوں کو قبول کرتے ہوئے خود کو تبدیل کیا ہے
یہ سال دہلی پولس کے لئے دو طرح کے ہدف مقررکرنے کا سال ہے
پہلا 80-75سال کی مدت میں دہلی پولس نے ہر شعبے میں جو خامیاں ہیں ، انہیں پُر کرنا
دوسرا یہ طے کرنے کےلئے کہ اپنے قیام کی صدی میں دہلی پولس خود کو کہاں دیکھنا چاہتی ہے
دہلی پولس کو پابندی وقت اور ایک روڈ میپ کے ساتھ 5سال اور 25 سال کے اہداف طے کرنے چاہئیں
دہلی پولس کے ذریعے کووڈ-19وباء اور دہلی فسادات کے دوران خاص طور سے دہلی فسادات کی تفتیش اور فسادیوں کو عدالت کے روبرو لانے میں جو رول ادا کیا اس کے لئے وہ قابل ستائش ہیں
ملک کی دارالحکومت کی پولس ہونے کے ناطے ، دہلی پولس کو آئینی عہدوں پر بیٹھی ہوئی اہم شخصیات کا تحفظ کرنا بھی ہوتا ہے
Posted On:
16 FEB 2022 6:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16؍فروری2022:
اسے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ سمیت اہم پروگراموں کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانا ہوتا اور غیر ملکی مہمانوں کے تحفظ سمیت ہر چیز کا خیال رکھنا ہوتا ہے
ملک کی راجدھانی ہونے کے ناطے دہشت گردی، نشیلی ادویہ اور سفارتی شعبے کا تحفظ بھی دہلی پولس کی ذمہ داری ہے
دہلی پولس نے وقت اور چنوتیوں کے ساتھ خود کو تیار اور تبدیل کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج دہلی پولس کو پوری دنیا میں عزت حاصل ہے
کووڈ-19وباء کے دوران دہلی پولس کے ذریعے جو کام کیا گیا وہ کسی پولس ٹیم نے نہیں کیا ہوگا
اسی مدت میں ایسے کئی واقعات کا امکان تھا، جنہیں وقوع پذیر ہونے سے پہلے ہی دہلی پولس نے بہت تیزی سے روک دیا اور یہی وجہ ہے کہ ہم خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں
دہلی پولس نے نشیلی ادویہ، دہشت گردی، سائبر حملوں، نقلی نوٹ اور روز مرہ کے جرائم جیسی چنوتیوں سے بہت اچھے طریقے سے نمٹا ہے
دہلی پولس میں اصلاح کے لئے کئی قدم اٹھائے جارہے ہیں، دہلی پولس میں پرسیپشن مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ بھی بنایا گیا ہے
پرسیپشن مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نہ صرف پولس محکمے کی مشکلات کو عوام کے سامنے رکھے گا، بلکہ مشکل طرز زندگی کے سبب رویہ میں آئی تبدیلی کو کیسے درست کیا جائے اس پر بھی کام کرے گا
ہمیں پولس کے فرض کو ایک الگ نظریے سے دیکھنے کی ضرورت ہے، کچھ کہانیوں اور تذکروں کی بنیاد پر ہمیں ان کی قربانی ، تحمل اور فرض کی تکمیل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے
جب ہم ہولی، دیوالی اور عید مناتے ہیں،اس وقت بھی پولس عملے کو قانون و انتظام کی فکرکرنی پڑتی ہے، نہ تو اوور ٹائم ہوتا ہے اور نہ ہی ڈیوٹی کے گھنٹے
ملک بھر میں پولس کے ذریعے سب سے مشکل فرض ادا کیا جاتا ہے اور ملک کی داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے میں تمام سی اے پی ایف اور تمام ریاستوں کی پولس کے 35ہزار جوان شہید ہوچکے ہیں
2019ء میں رہائشی اطمینان کا تناسب 19فیصد تھا، ہم 2024ء سے پہلے اسے 40فیصد تک لے جانے کے اہل ہوں گے
جب آزادی اور دہلی پولس کی صدی منائی جائے گی تو اس وقت دہلی پولس دنیا میں بہترین پولس فورس کی شکل میں ا پنا وقار قائم کرنے میں کامیاب ہوگی
داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں دہلی پولس کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد تقریب کو خطاب کیا۔مرکزی وزیر داخلہ نے دہلی پولس پریڈ میں سلامی لی اور دہلی پولس کے افسران اور جوانوں کو ان کی اعلیٰ خدمات اور بہادری کے لئے میڈل سے نوازا۔ جناب امت شاہ نے روہنی میں نو تعمیر ڈی سی پی آفس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر دیو سنگھ چوہان، مرکزی داخلہ سیکریٹری اور دہلی پولس کمشنر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہلی پولس نے جس طرح ملک کی دارالحکومت کو 75سال تک محفوظ رکھا ہے اور اپنے تبدیل ہوتی شکل کے مطابق خود کو بدل لیا ہے، اس کی ایک جھلک آج کے پریڈ میں دیکھنے کو ملی۔خصوصی خدمات اور بہادری کے لئے میڈل حاصل کرنے والے دہلی پولس کے افسران اور جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ کسی بھی فورس میں اچھے کام کی قبولیت سے پورے فورس کو حوصلہ ملتا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے پچھلے دو سالوں میں کووڈ-19وباء کے دوران عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے دہلی پولس کے 79جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج دہلی پولس کا 75واں یوم تاسیس ہے اور ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔آزادی کے ساتھ ہی دہلی پولس کی نئی شکل و صورت لوگوں کے سامنے رکھی گئی ہے۔آزادی سے قبل پولس سسٹم نے آزادی کی تحریک کو کچلنے اور برطانوی اقتدار کو بنائے رکھنے کا کام کیا، لیکن آزادی کے بعد ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی قیادت میں دہلی پولس کا قیام عمل میں آیا اور اس کے بعد دہلی پولس نے امن ، خدمات اور انصاف کے موٹو کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران لوگوں کے سامنے کئی ہدف رکھے ہیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو کا پہلا مقصد نوجوانوں کو 1857ء سے 15اگست 1947ء تک جنگ آزادی میں اپنی جان قربان کرنے والے بہادروں کی روشن تاریخ سے واقف کرانا اور ان سے تحریک لے کر خود کو ایک نئے اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لئے وقف کرنا ہے۔دوسرا مقصد یہ ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو لوگوں کے لئے عہد کا سال ہے اور ملک کے 130کروڑ لوگ اس سال ایک عہد لیں جس سے ہمارا ملک ترقی کرے ، مضبوط ہو ، خوشحال بنے ، تعلیم یافتہ اور صحت مند ہوسکے۔75 سے 100 سال کے سفر کو وزیر اعظم نے امرت کال کہا ہےاور ان 25سالوں میں ہمیں ملک کو ہر شعبے میں دنیا میں اعلیٰ مقام پر لے جانے کا عہد لینا ہے۔ مرکزی داخلہ و تعاون کے وزیر نے کہا کہ پچھلی 8دہائیوں میں دہلی پولس نے کئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ مشکل وقت میں اپنی قابلیت ثابت کی اور چنوتیوں کو قبول کرکے کافی بدلا ہے۔ یہ سال دہلی پولس کے لئے دو طرح کے ہدف طے کرنے کا سال ہے۔ پہلا ہدف 75سے 80سال کی مدت میں تفتیش ڈسپلن ،جوانوں کی صحت، بہبود، دہشت گردی کی چنوتیوں کا سامنا کرنا ، نشیلی ادویہ کے کاروبار کو ختم کرنا، سائبر چیلنج کا سامنا کرنا جیسے، ہرشعبے میں دہلی پولس میں جو بھی خامیاں ہیں، انہیں دور کرنا۔ دوسرا ہدف یہ طے کرنا ہے کہ دہلی پولس اپنے قیام کی صدی کے سال میں خود کو کہاں دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولس پابند طریقے سے اور روڈ میپ کے ساتھ 5اور25سال کے لئے ہدف طے کرے ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ دہلی پولس نے کووڈ-19وباء اور دہلی فساد کے دوران خاص طور سے فسادات کی جانچ اور فسادیوں کو عدالت کے روبرو لانے میں جس طرح کا رول ادا کیا، اس کے لئے وہ ستائش کی اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار دہلی پولس کی مسائل پر توجہ نہیں دی جاتی۔ دہلی پولس کو ملک کی راجدھانی کی پولس ہونے کے ناطے آئینی عہدوں پر موجود اہم شخصیات کا تحفظ کرنا ہوتا ہے، اسے یوم جمہوریہ اور یوم آزادی سمیت اہم پروگراموں کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانا ہوتا ہے اور غیر ملکی مہمانوں کا تحفظ سمیت ہر بات کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہم آج پیچھے مڑ کر دیکھیں تو دہلی پولس کی پیدائش کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ دہلی پولس آج اس تبدیلی کے سبب چنوتیوں کے سامنے کھڑی ہے اور انہیں اس مقام تک پہنچنے میں مدد ملی ہے، جہاں وہ آج ہے ۔ انہوں نے کہا وزیر داخلہ ہونے کے ناطے وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ دہلی پولس نے وقت اور چنوتیوں کے ساتھ خود کو تیار اور تبدیل کیا ہے اور اسی لئے دہلی پولس کا پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولس نے وباء کے دوران جس طرح کا کام کیا ہے، وہ شاید ہی کسی اور پولس فورس نے کیا ہوگا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ دہلی پولس میں اصلاح کے لئے کئی سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ دہلی پولس میں پرسیپشن مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ بھی بنایا گیا ہے۔ہمیں پولس کے فرض کو ایک الگ نظریے سے دیکھنے کی ضرورت ہے اور کچھ کہانیوں اور افواہوں کی بنیاد پر ہمیں قربانی ، تحمل اور ان کے فرض کو پورا کرنے کی حساسیت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔جب ہم ہولی ، دیوالی اور عید مناتے ہیں، تب بھی پولس فورس کو قانون و انتظام کی فکر کرنی پڑتی ہے، نہ تو اوور ٹائم ہوتا ہے اور نہ ہی ڈیوٹی کے گھنٹے۔پورے ملک میں پولس کے ذریعے سب سے زیادہ مشکل ڈیوٹی انجام دی جاتی ہے اور ملک کی داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کےلئے سی اے پی ایف اور تمام ریاستوں کے 35ہزار پولس جوان شہید ہوچکے ہیں۔ہم ان کے لئے اپنے دل میں بڑا احترام رکھتے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پرسیپشن مینجمنٹ محکمہ نہ صرف پولس محکمے کی پریشانیوں کو عوام کے سامنے رکھے گا، بلکہ پولس عملے کی مشکل طرز زندگی کے سبب رویے میں آئی تبدیلی کی بہتری پر بھی کام کرے گا۔ ایک تربیتی ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ 2019ءمیں رہائشی اطمینان کا تناسب 19فیصد تھا، ہم اسے 2024ء سے پہلے 40فیصد تک لے جاسکیں گے۔نشیلی ادویہ، دہشت گردی، سائبر حملہ ، نقلی کرنسی اور روز مرہ کے جرائم جیسے چیلنجز کو دہلی پولس نے بہت اچھی طرح سے سنبھالا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب آزادی اور دہلی پولس کی صدی منائی جائے گی ، اس وقت دہلی پولس دنیا کی اعلیٰ ترین پولس فورس کی شکل میں اپنا وقار قائم کرنے میں کامیاب ہوگی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(16.02.2022)
(U: 1691)
(Release ID: 1798932)
Visitor Counter : 262